آرمی چیف سے ہونے والی اس ملاقات کو گزشتہ سال نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پر تشدد مظاہروں کے بعد پی ٹی آئی کا جنرل عاصم منیر کے ساتھ پہلا باضابطہ رابطہ قرار دیا جا رہا ہے۔
حال ہی میں منظور ہونے والی 26 آئینی ترمیم کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور دو اراکین الیکشن کمیشن ریٹائر ہونے کے باوجود نئی تعیناتی تک عہدوں پر قائم رہ کر کام جاری رکھ سکتے ہیں۔
بعض حلقے اب بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ مقتدر حلقوں اور پی ٹی آئی کے درمیان بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان رابطوں کی تردید کی جا رہی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بیک ڈور مذاکرات کے ذریعے جو چیزیں طے ہوں گی اس کا اعلان باضابطہ مذاکرات کے دوران ہی کیا جائے گا۔
انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس ہی ہنگامہ خیز رہا ہے اور اس دوران پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں نے دھاندلی کے الزامات عائد کیے۔
وفاق میں اقلیتی ملازمین میں صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی تعداد 59 فی صد اور صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ملازمین 23 فی صد ہیں۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے مدارس سے متعلق بل پر صدر کو اعتماد میں لینے کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ گزٹ نوٹی فکیشن جاری کر دے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری سے اکتوبر 2024 تک پاکستان بھر میں 1566 دہشت گردی کے واقعات ہوئے جن میں سب سے زیادہ واقعات خیبر پختونخوا میں ہوئے۔ ان میں 63 فی صد یعنی 573 سیکیورٹی فورسز کے ارکان سمیت 924 افراد ہلاک ہوئے۔
بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ مدارس بل پر جو اعتراضات اس وقت اٹھائے جارہے ہیں کیا وہ اس وقت حکومت کے سامنے نہیں تھے؟ اور اگر ایسا تھا تو کیا یہ بل صرف اس لیے منظور کرایا گیا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں حائل رکاوٹیں دور ہوجائیں۔
بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی کڑی شرائط پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
سندھ میں کاشت کاروں کو سب سے زیادہ اعتراض چولستان کینال فیز ون منصوبے پر ہے جس سے اُن کے خیال میں سندھ کو دستیاب پانی کم ہو جائے گا۔
قومی اسمبلی نے ایک دن میں چھ ترمیمی بل صرف 27 منٹ کی کارروائی میں منظور کیے۔ سینیٹ میں ایوانِ زیریں سے بھی کم وقت یعنی صرف 16 منٹ میں یہ بل منظور ہوئے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس پاکستان کا کردار اہم ہو گا۔ اگر چیف جسٹس کہتے ہیں کہ آئینی بینچز میں سینئر ترین ججز تعینات ہونے چاہئیں تو کیا چیف جسٹس کی رائے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا؟
صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس جمعرات کو طلب کر لیے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو چار بجے جب کہ سینیٹ اجلاس تین بجے شروع ہوں گے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیمی بل پر مشاورتی عمل جاری رہنا اس بات کا اشارہ ہے کہ ترمیمی بل کی منظوری کا کوئی نہ کوئی راستہ نکل آئے گا۔ لیکن نمبر گیم پوری کرنے کے لیے کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر بات ہو گی۔
دفاعی تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی کہتے ہیں کہ پاکستان اور چین کے دُشمن چاہتے ہیں کہ گوادر میں ترقی نہ ہو اور سی پیک پر بھی کام آگے نہ بڑے اور دونوں ملکوں کے تعلقات خراب ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری ملک کی مختلف بار کونسلز سے خطاب میں وفاقی آئینی عدالت کو عدالتی نظام کے لیے ناگزیر قرار دے رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی ان سرگرمیوں کو میڈیا میں بھرپور کوریج مل رہی ہے۔
جمعرات کو سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور میں عابد نامی ملزم نے اپنی 16 سالہ بہن کو موبائل فون رکھنے اور کسی کے ساتھ تعلقات کے الزام میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ملزم نے اس دوران اپنی 60 سالہ چچی کو بھی موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
مبصرین کے نزدیک آئین اور قواعد و ضوابط واضح ہیں جس کی وجہ سے کسی میثاق یا معاہدے کی ضرورت نہیں تاہم سیاسی کشیدگی کے ماحول میں سیاسی جماعتوں کا مل بیٹھنا اچھی بتا ہے
الیکشن کمیشن کے ایک ذمے دار افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں سے متعلق نوٹی فکیشن 24 جولائی کو جاری کر دیا تھا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس 45 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا تو وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اتفاقِ رائے ہوا تو ترمیمی بل ایوان میں لائیں گے۔
مزید لوڈ کریں