مردان کے رہائشی سعادت خان نے سعودی عرب سے واپسی پر علامات کے باوجود سماجی میل جول جاری رکھا۔ سعادت خان 19 مارچ کو انتقال کر گئے۔ لیکن اُن کے خاندان کے 39 افراد میں بھی اب وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
چین کے شہر ووہان میں مقیم پاکستانی طلبہ کے مطابق اب یہاں حالات بتدریج معمول پر آ رہے ہیں۔ کچھ طلبہ نے پاکستان واپسی کے لیے اصرار چھوڑ دیا ہے جب کہ اب بھی بعض طلبہ پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں۔
ڈاکٹر اسامہ رياض گلگ بلتستان حکومت کی جانب سے قائم کئے گئے جگلوٹ کے مقام پر اسکرينگ کے مرکزميں تعينات تھے۔ جہاں پر وہ تفتان سے آن والے زائرين کی سکرينگ کرتے تھے۔
چین میں لاک ڈاؤن کے دوران رہنے والی حفصہ طیب کے مطابق ہم لوگوں کو اسی بات کا بہت دُکھ ہوا کہ آئیسولیشن کا دورانیہ مکمل کرنے کے باوجود بھی ہمیں خطرہ سمجھا جارہا تھا۔
چین کے مختلف شہروں میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کا کہنا ہے کہ یہاں حالات اب بہتر ہیں۔ لیکن کئی ہفتوں کی تنہائی نے بہت سے طلبہ کو ڈپریشن میں مبتلا کر دیا ہے۔ البتہ پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث اب وہ اپنے والدین کی صحت کے لیے پریشان ہیں۔
طورخم بارڈر پر قائم اسپتال ميں ان تمام مسافروں کو، جنھوں نے حاليہ دنوں ميں ايران، چین يا کرونا وائرس سے شديد متاثرہ ممالک کا سفر کيا ہو، خصوصی طور پر مکمل طبی معائنے کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔
منصف اور آصف، جن کی عمريں بالترتيب سات سال اور پانچ سال ہيں، اتوار کے روز اپنے گھر سے تيراہ ميدان کے قمبر خيل علاقے نرہاو ميں واقع مدرسے گئے تھے جہاں مدرسے کے امام نے انھيں گھر سے سويٹر اور جرابيں پہن کر واپس آنے کو کہا۔ دونوں طالب علم لا پتا ہيں۔
سابق سفارت کار رستم شاہ مہمند کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے طالبان قيديوں کی رہائی سے متعلق مسئلہ اس لیے اٹھايا ہے تاکہ امن عمل میں اُن کی بھی انٹری ہو سکے۔
پشاور کے کوچی بازار میں افغانستان کی ثقافت جھلکتی ہے۔ کوچی بازار کے دکان دار کئی برسوں سے افغان ملبوسات تیار کر رہے ہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک سے آنے والی سیاح خواتین بھی شوق سے خریدتی ہیں۔ نت نئے فیشن اور برانڈز کی چکا چوند کے باوجود افغان ملبوسات کی فروخت پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان 27 فروری کو کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر ہونے والی فضائی جھڑپ کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیاروں کی گرجدار آوازوں سے یہ گمان ہوا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ چھڑ گئی ہے۔
گزشتہ سال پاکستان اور بھارت میں فضائی جھڑپ میں بھارت کا ايک مِگ 21 طیارہ تباہ ہو گیا تھا اور اس کے پائلٹ ابھینندن ورتھمن کو تحويل ميں ليا گيا تھا۔ ايئر فورس کے ايک سينئر اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر وائس آف امريکہ کو بتايا کہ ابھینندن کے جہاز کو پاکستان نے ايف 16 طیارے سے نشانہ بنايا تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق جنگ بندی کا آغاز 22 فروری سے ہو گا، اور فریقین کے درمیان اعتماد کی فضا برقرار رہی تو 29 فروری کو معاہدے پر دستخط ہو سکتے ہیں۔ اُن کے بقول معاہدے کے بعد امریکی فوج کے انخلا کا عمل شروع ہو گا، اور اس دوران طالبان اُن پر حملے نہیں کریں گے۔
چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کا کہنا ہے کہ ووہان میں صورتِ حال سنگین ہو گئی ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے وہ 'پيک فوڈ' کھا رہے ہيں اور حلال و حرام کا تصور تقريباً ختم ہو کر رہ گيا ہے۔
زیبا ایسی درجنوں اُن خواتین میں شامل ہیں جو شادی کے بعد پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر سے بھارت کے زیر انتظام کشمیر منتقل ہو گئی تھیں۔ زیبا کے بقول انہیں سب سے بڑا مسئلہ شناخت کا درپیش ہے جس پر وہ بہت فکر مند ہیں۔
پاکستان کے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عثمان جنجوعہ چین کی چانگشا ميڈيکل يونيورسٹی ميں لیکچرر ہیں اور انہوں نے ووہاں جا کر کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے اپنی خدمات پیش کیں ہیں۔
پشاور کے رہائشی محمد نعيم نے يہ الزام عائد کيا تھا کہ موبائل ٹاورز سے نکلنے والی شعاعوں سے ان کی اہليہ اور بيٹے کو کينسر کا مرض لاحق ہو گیا ہے۔ انہوں نے ايڈووکيٹ نور عالم خان کی وساطت سے پشاور ہائی کورٹ ميں مقدمہ دائر کیا تھا۔
کرونا وائرس سے متاثرہ چین کے شہر ووہان میں 500 سے زائد طلبہ اور ديگر پاکستانی شہری مقيم ہيں۔ دفتر خارجہ کے مطابق تمام پاکستانی کرونا وائرس سے محفوظ ہيں۔
شوگر ملز مالکان کا مؤقف ہے کہ جو گنا وہ 190 روپے فی من کے حساب سے کاشت کاروں سے خرید رہے تھے، اب مارکيٹ ميں اس کی قيمت 240 تک پہنچ گئی ہے۔
صوبہ خيبر پختونخوا کی حکومت نے نکاح کے موقع پر جوڑے کے لیے خاندانی منصوبہ بندی، ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی لازمی قرار دينے کا فيصلہ کيا ہے۔
مزید لوڈ کریں