نان بائی ايسوسی ايشن کے صدر کا کہنا ہے کہ گزشتہ تين ہفتوں ميں 85 کلو فائن آٹے کی بوری کی قيمت ميں تقريباً 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی بنا پر پُرانی قيمت پر روٹی فروخت نہیں کر سکتے۔
شاہ محمود قريشی نے حاليہ صورتِ حال پر پاکستان کا مؤقف ايرانی صدر کے سامنے رکھتے ہوئے خطّے ميں کشيدگی کم کرنے کے لیے معاملات کو افہام و تفہيم سے حل کرنے کی ضرورت پر زور ديا۔
حکام کے مطابق مقتول نوجوان گزشتہ ماہ ملائیشیا سے واپس آیا تھا۔ آئندہ ماہ ان کی شادی طے تھی۔ منگیتر نے اجرتی قاتل کے ذریعے قتل کروایا۔ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمہ نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔
گزشتہ برس امريکی شکاری، جيمز کيون، نے نر مارخور کے شکار کے بدلے ايک لاکھ پچاس ہزار امريکی ڈالرز کی فيس ادا کی تھی جو کہ اس مد ميں اد کی گئی سب سے بڑی رقم ہے۔
ماہرين کے مطابق ايران اور امريکہ کے درميان کشيدگی بڑھنے کی صورت ميں پاکستان کو امريکہ اور خليجی ممالک کے ممکنہ دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے۔
صوبائی کابینہ میں توسیع اور کچھ وزرا کی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کے باوجود ایک بھی خاتون کو کسی وزارت کا اہل قرار نہیں دیا گیا۔
پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں کبھی کمی اور کبھی اضافہ ہوتا رہا ہے۔ گزشتہ سال پولیو کیسز کی تعداد صرف 12 تھی جو رواں سال 117 پر پہنچ گئی ہے۔
برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن پاکستان آمد پر چترالی ٹوپی اور چغے میں ملبوس نظر آئے تھے۔ ان ثقافتی ٹوپیوں اور چغوں کی فروخت کا ایک بڑا مرکز پشاور کا چترالی بازار ہے۔ سردیوں کی لہر میں شدت آتے ہی اس بازار کی رونقیں بڑھ جاتی ہیں۔ مزید دیکھیے نذر الاسلام کی ڈیجیٹل رپورٹ میں
کالاش قبيلے کے افراد صديوں سے تين واديوں رنبور، بمبوريت اور برير پر مشتمل علاقوں ميں آباد ہيں۔ جو سورج، چاند اور ستارے دیکھ کر اپنے تہوار منانے کا اعلان کرتے ہیں۔
'کونڈے نیسٹ' نے پرکشش سیاحتی ملکوں کی فہرست ميں پاکستان کو پہلے، برطانيہ کو دوسرے، کرغزستان کو تيسرے، آرمينيا کو چوتھے اور برازيل کو پانچويں نمبر پر رکھا ہے۔
اس رات ايک ضابطہ خان نہیں، چاليس لاکھ سے زائد آبادی کا شہر، پشاور، رو رہا تھا۔ رات بھی کٹنے کا نام نہیں لے رہی تھی اور اہل پشاور بھی شدید غم سے نڈھال تھے۔
پشاور یونیورسٹی کے شعبہ فارسی میں واحد استاد تدریس کے لیے دستیاب ہیں۔ اساتذہ کی کمی کے باعث نئے سال تعلیمی سال میں داخلے نہیں دیے گئے۔
حقانی نیٹ ورک کے اہم رہنما انس حقانی کا امریکی قید سے رہائی پانے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں کہنا تھا کہ انہیں چار سال پہلے بغیر کسی جرم کے ایک گھناونی سازش کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
نيشنل ايڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق پاکستان ميں ايچ آئی وی سے متاثرہ رجسٹرڈ افراد کی تعداد 36 ہزار ہے۔ محتاط اندازے کے مطابق مجموعی طور پر ایک لاکھ 65 ہزار افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔
توہين مذہب کے الزام ميں قيد بہاء الدين زکريا يونيورسٹی کے استاد جنيد حفيظ کے والد نے چيف جسٹس کے نام خط لکھا ہے کہ ان کا بيٹا جھوٹے مقدمے ميں چھ سال سے جيل ميں قيد ہے۔
پاکستان نے 2017 ميں 2600 کلو ميٹر طویل افغان سرحٖد پر باڑ لگانے کا فيصلہ کيا تاکہ بارڈر کی دوسری جانب سے دہشت گردوں کے حملوں اور آمد کو روکا جا سکے۔
جاويد اشرف قاضی کے مطابق، وقتی طور پر ايک بھونچال کی کيفيت تو ضرور پيدا ہو گئی ہے۔ تاہم، اس کے ذريعے سمری بنانے میں حکومت نے جو غلطیاں کی ہیں وہ درست ہو جائیں گی۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ايک ٹوئٹ کے ذريعے يہ تاثر ديا ہے کہ طالبان سے قيديوں کا تبادلہ، افغانستان ميں جنگ بندی کا نقطہ آغاز ہو سکتا ہے۔ البتہ، افغان حکومت طالبان کی دھڑے بندی اور قیادت کے فقدان پر سوالات اٹھا رہی ہے۔
مزید لوڈ کریں