وزیر مملکت برائے قومی صحت سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ اس سال پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں میں سے اکثریت کا تعلق اُن علاقوں سے ہے جہاں گزشتہ دو سال سے سلامتی کے خدشات کے باعث اس وائرس کے خلاف مہم چلائی ہی نہیں جا سکی۔
فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ اس آپریشن کو جلد از جلد ختم کیا جائے لیکن اس حوالے سے وقت کے تعین کا اعلان نہیں کیا جا سکتا۔
منگل کی شب طاہر القادری نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس احتجاج کا مقصد حاصل ہو گیا ہے۔
ملک میں تعلیم سے محروم بچوں میں سے نصف کا تعلق پنجاب سے ہے جو آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔
کانفرنس کے مندوبین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے چیلنجوں کا مقابلہ باہمی طور پر تینوں ممالک کے مابین قریبی تعلقات سے ہی کیا جا سکتا ہے۔
تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے جاری ہیں جب کہ یہ دونوں جماعتیں ملک کے مختلف شہروں میں جلسے بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
فرنٹئیر کور کے بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز کے لگ بھگ 30 اہلکار چھ گاڑیوں پر سوار تھے اور اُنھوں نے پاکستانی حدود میں دو کلومیٹر اندر داخل ہو کر یہ کارروائی کی۔
فوج کے سربراہ نے کہا کہ امن کی خواہش پاکستانی قوم کی طاقت ہے لیکن اس کے باوجود ملک کا ہر قمیت پر دفاع کیا جایا جائے۔
تسنیم اسلم نے کہا کہ جہاں تک پاکستان کی معلومات کا تعلق ہے تو حالیہ دہشت گردی کے واقعات ایرانی حدود میں ایران ہی کی عناصر نے کیے۔
اقوام متحدہ کی امن فوج میں شامل پاکستانی فوج کے دستے کئی افریقی ممالک بشمول لائبیریا میں بھی تعینات ہیں۔
امریکی سفارت خانے اور پاکستان لوک موسیقی سوسائٹی نے ڈینئیل پرل عالمی یوم موسیقی کے موقع پر ’’موسیقی کے ذریعے امن کی روایت‘‘ نامی اس تقریب کا انعقاد کیا۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ ابوبکر البغدادی کی خلافت تسلیم کرنے کا فیصلہ انھوں نے ذاتی حیثیت میں کیا اور اس میں تنظیم کے امیر ملا فضل اللہ کی منظوری یا ہدایت شامل نہیں۔
وزیراعظم کی امریکی سینیٹ کے دو رکنی وفد سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ بھارت کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پنجاب کی صوبائی حکومت نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی ہے جس نے ہفتہ کو ملتان میں متعلقہ حکام سے واقعے کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں۔
ملالہ یوسفزئی اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے بھارت کے کیلاش ستیارتھی نے مشترکہ طور پر امن کا نوبیل انعام 2014ء جیتا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملالہ پاکستان کے لیے ’فخر‘ ہے۔
قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں مصروف جوانوں اور افسروں سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کی ایک منفرد جنگ ہے جس میں دشمن چھپ کر وار کرتا ہے۔
سرحد پر اس کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے جمعہ کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے
وزیراعظم نواز شریف نے ایک بیان میں انسداد پولیو کے کارکنوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وائرس کے خاتمے کے لیے حکومت کے عزم کو دہرایا۔
پاکستان میں اس سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 202 ہو گئی ہے، اس سے قبل 2001ء میں پاکستان میں 199 بچے پولیو سے متاثر ہوئے تھے۔
پاکستان میں افغانستان کے سفیر جانان موسیٰ زئی نے وائس آف امریکہ سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اُن کے ملک میں امن کے لیے اسلام آباد اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
مزید لوڈ کریں