سفیر جانان موسیٰ زئی افغانستان پاکستان سے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور وہ ان رابطوں کو ’خصوصی تعلقات‘ میں بدلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔
تسنیم اسلم نے کہا کہ ’’ہم سمجھتے ہیں کہ یہ تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کریں۔‘‘
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے اور متعلقہ اداروں کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ قدرتی آفات کی تباہی کے بعد کی صورت حال سے نمٹنے کی بجائے حفاظتی انتظامات پر توجہ دی جائے۔
فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت جب فورسز ملک کے ہر کونے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں، پاکستان آرمی نیم فوجی دستوں، پولیس، کانسٹیبلری اور لیویز کو ٹریننگ کی فراہمی میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔
وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے والی جماعتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ایک طرف جب کہ اُن کے بقول مٹھی بھر لوگ ایک طرف ہیں۔
ملک میں شراکت اقتدار کا ایک معاہدہ گزشتہ ہفتے طے پایا تھا جس کے تحت اشرف غنی صدر اور ان کے حریف عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹو ہوں گے۔ دونوں رہنماؤں نے پیر کو کابل میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
اسحاق خاکوانی کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے مطابق صادق اور امین کی تشریح پر وزیراعظم پورا نہیں اترتے اس لیے انھیں نااہل قرار دیا جائے۔
تسنیم اسلم نے کہا کہ اُنھیں اس گروپ (خراسان) کی موجودگی اور اس کی پشت پناہی سے متعلق آگاہی نہیں۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ دہشت گردی کی وجوہات کو بھی دور کرنے کی ضرورت ہے اور اُن کے بقول اس کے لیے شدت پسند تنظیموں میں کسی طرح کی تفریق نہیں کی جانی چاہیئے۔
یہ حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا تاہم ہلاکتوں کی تعداد اور مرنے والوں کی شناخت سے متعلق آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ کیوں کہ جس علاقے میں یہ حملہ کیا گیا وہاں تک میڈیا کے نمائندوں کو رسائی نہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں سربراہ ڈاکٹر مشیل تھائرین نے وائس آف امریکہ سے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس سال پاکستان میں دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں پولیو وائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز 14 گنا زیادہ ہیں۔
بیان کے مطابق تازہ فضائی کارروائی شمالی وزیرستان کے غلام خان نامی علاقے کے قریب گرباز اور پشت زیارت کے قریب مانا کے مقامات پر کی گئی۔
پشاور پولیس کے مطابق اس حملے کا ہدف بظاہر ایف سی کے ڈی آئی جی بریگیڈیئر خالد جاوید کی گاڑی تھی لیکن وہ اس میں محفوظ رہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایف سی کا ایک اہلکار اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر آئی ایس آئی کے موجودہ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کی ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
اُدھر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے طالبان کمانڈر محمد حسن دو روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں پاکستانی فوج سے جھڑپ میں مارا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب حکومت دنیا کو یہ بتانے کی کوشش کر رہی ہے کہ پاکستان انتہا پسندی سے نکل کر مہذب جمہوری ریاست بن رہا ہے پارلیمان کے سامنے دھرنوں سے ملک کی ساکھ متاثر ہوئی۔
پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں اس بات کی گونج رہی کہ ان دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے جب کہ اسی احتجاج کی وجہ سے چین کے صدر ژی جنپنگ کو بھی اپنا دورہ اسلام آباد ملتوی کرنا پڑا۔
مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ کی وجہ سے دو افراد کی ہلاکت پر اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف اور پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف پر قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے وائس آف امریکہ سے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ بہت بڑی بدقسمتی رہی ہے کہ جہاں اسکول بننے چاہیں وہاں وہ دہشت گردی کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق پیر کو شمالی وزیرستان کے علاقے تبائی میں گن شب ہیلی کاپٹروں سے مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
مزید لوڈ کریں