رسائی کے لنکس

ڈینئیل پرل کی یاد میں محفل موسیقی برائے امن


امریکی سفارت خانے اور پاکستان لوک موسیقی سوسائٹی نے ڈینئیل پرل عالمی یوم موسیقی کے موقع پر ’’موسیقی کے ذریعے امن کی روایت‘‘ نامی اس تقریب کا انعقاد کیا۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل سے وابستہ آنجہانی صحافی ڈینئیل پرل کی یاد میں امریکی سفارت خانے کے تعاون سے اسلام آباد میں موسیقی کی ایک تقریب منعقد کی گئی۔

امریکی سفارت خانے اور پاکستان لوک موسیقی سوسائٹی نے ڈینئیل پرل عالمی یوم موسیقی کے موقع پر ’’موسیقی کے ذریعے امن کی روایت‘‘ نامی اس تقریب کا انعقاد کیا۔

ڈینئیل پرل کی یاد میں ’امن‘ کے نام سے محفل موسیقی
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:40 0:00

صحافی ڈینئیل پرل کو 2002ء میں پاکستان میں اغوا کے بعد قتل کیا گیا تھا اور اکتوبر 2002 سے ہر سال دنیا کے کئی ممالک میں ڈینئیل پرل عالمی یوم موسیقی منایا جاتا ہے۔

امریکی سفارتخانہ کے اسسٹنٹ کلچرل اتاشی جیمز کاروین نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اس تقریب کا مقصد پاکستان میں موسیقی کے ذریعے امن کے پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔

ڈینئیل پرل یوم موسیقی کا مقصد لوگوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے اور اس سے یہ پیغام بھی دیا جاتا ہے کہ کوئی بھی ڈینئیل پرل کے نام پر موسیقی یا کوئی اور تقریب منعقد کر سکتا ہے۔

جیمز کاروین نے کہا کہ اس تقریب کے ذریعے موسیقی کی طاقت کی ذریعے ہم آہنگی پیدا کرنے کے علاوہ زبان، ثقافت اور نظریات کی رکاوٹوں کو عبور کرنا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں ملک بھر سے لوک اور کلاسیکی موسیقی کے نامور فنکاروں کو مدعو کیا۔ طبلہ نواز استاد محمد اجمل بھی محبت کا پیغام لیے اس تقریب میں شریک ہوئے۔

’’اس کا مقصد ہی امن ہے۔۔۔ یہ ہی پیغام لے کر آئے ہیں۔‘‘

سفارت خانے کے ایک بیان کے مطابق ڈینئیل پرل عالمی یوم موسیقی، بین الاقوامی سطح پر موسیقی کی تقاریب کا ایسا نیٹ ورک ہے جو کہ موسیقی کی طاقت کے ذریعے برداشت اور انسانیت کو فروغ دیتا ہے۔

ڈینیل پرل عالمی یوم موسیقی اپنے آغاز سے اب تک 129 ممالک میں 11 ہزار سے زائدبار فن کا مظاہرہ کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال درجنوں پاکستانی فنکار موسیقی کے تبادلہ پروگراموں میں شرکت کے لیے امریکہ جاتے ہیں اور امریکی فنکاروں کے اشتراک سے پاکستان اور دنیا بھر میں امریکی حکومت کی اعانت سے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG