وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اُن کی ڈکشنری میں ’ڈی‘ کا مطلب ڈیولیمپنٹ یعنی ترقی ہے نا کہ تباہی۔
بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کو مسترد قرار دینے کا فیصلہ تحریک انصاف کے لیے ایک دھچکا ہے۔
مشترکہ اقتصادی کمیشن کا یہ انیسواں اجلاس ہے جس میں سرکاری بیان کے مطابق تجارت اور معاشی شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمت کی 12 یاداشتیں زیر غور ہیں جن میں سے چار پر دستخط بھی متوقع ہیں۔
عمران خان پانچ دسمبر کو لاہور ٹربیونل کے سامنے پیش ہوئے تھے جس کے بعد اُنھوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’’دھاندلی کے تمام ثبوت ووٹوں کے تھیلوں میں ہیں۔‘‘
پاکستانی فوج کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر شین وارسک کے علاقے میں کارروائی کی گئی جس میں عدنان الشکری کا ایک ساتھی بھی مارا گیا جب کہ پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
وزارت داخلہ کی پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے ایوان کو بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہزاروں اہلکاروں سمیت 50 ہزار پاکستانی ہلاک بھی ہوئے۔
شہباز گرمانی کے بقول اردو میں تحریر کردہ یہ خط اُنھیں تین اور چار دسمبر کی درمیانی شب کو ملا جس میں یہ دھمکی دی اگر اُنھوں نے توہین رسالت کے ملزم کی وکالت جاری رکھی تو اسکے سنگین نتائج نکلیں گے۔
کراچی میں دفاعی ساز و سامان کی نمائش ’آئیڈیاز 2014‘ کے موقع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب میں جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔
عالمی ادارہ صحت اور وفاقی وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کے مشترکہ بیان کے مطابق 45 سالہ شخص پیر ہی کو تقریباً دو دن کی مسافت کے بعد لائبریا سے کراچی پہنچا۔
وزیراعظم کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب حزب مخالف کی جماعت تحریک انصاف 30 نومبر کو اسلام آباد میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے اس اُمید کا اظہار بھی کیا گیا کہ بھارت بھی اپنے ہاں سزا مکمل کرنے والے تمام پاکستانیوں کو رہا کر دے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اگر مذاکرات کی بحالی ہوتی ہے تو اس میں پاکستان کی خودداری اور عزت پر کوئی آنچ نہیں آنی چاہیئے۔ اُن کے بقول پاکستان بامقصد مذاکرات کا خواہاں ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ قانون کے مطابق جلسہ یا حکومت کے خلاف احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ تنازعات سے پاک ایسا خطہ ہو جہاں ایک دوسرے سے لڑائی کی بجائے، غربت، ناخواندگی، بیماری اور بے روزگاری کے خلاف مل کر لڑا جائے۔
گلگت بلتستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جیو چینل کے مالک میر شکیل الرحمٰن، متنازع پروگرام کی میزبان شائستہ لودھی اور اس پروگرام میں مہمان اداکارہ وینا ملک اور اُن کے شوہر کو یہ سزا سنائی۔
قومی ہیلتھ سروسز اور عالمی ادارہ صحت کے بیان کے مطابق چالیس سالہ ذوالفقار علی کی ہلاکت ڈینگی بخار سے ہوئی اور وہ ’ہیپاٹائٹس سی‘ کا بھی مریض تھا۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ان کا ملک بھارت کے ساتھ امن کا خواہاں ہے لیکن اس خواہش کو اس کی کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہیئے۔
چوہدری نثار نے ہفتہ کو کہا کہ بعض لوگ بغیر کسی ثبوت ایسے بیانات دے کر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
صدر اوباما نے یہ یقین دہانی کروائی کے جیسے ہی ملک میں صورت حال معمول پر آئے گی وہ پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔
فوج کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن کے آغاز کے بعد کچھ دہشت گرد خیبر ایجنسی میں روپوش ہو گئے تھے جن کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
مزید لوڈ کریں