پاکستانی وزیراعظم نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کے نام تہنیتی پیغام میں کہا کہ توقع ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔
پاکستان کی پارلیمان نے اکیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام کی منظوری کے ساتھ ساتھ آرمی آیکٹ میں بھی ترمیم کی منظور دی تھی۔
تسنیم اسلم نے کہا کہ جماعت الدعوة ایسی تمام تنظیمیں جن پر اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں اُن کے بینک کھاتے پاکستان میں بھی منجمد کر کے ان تنظیموں کے افراد پر سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کی فورسز نا صرف دہشت گردوں بلکہ اُن کے معاونین کا بھی پیچھا کر رہی ہیں۔
ریاض حسین پیرزادہ کا یہ بیان پاکستان میں کئی حلقوں بشمول اُن کی جماعت مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کے لیے باعث حیرانی تھا۔
یہ میزائل حملہ پیر کی صبح جنگلات سے ڈھکے علاقے شوال میں شاہی خیل کے مقام پر کیا گیا جس کا ہدف شدت پسندوں کے زیر استعمال ایک مکان تھا۔
فوج کے بیان کے مطابق سفارت کاروں اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کو آپریشن ’ضرب عضب‘ میں ملنے والی غیر معمولی کامیابیوں سے آگاہ کیا گیا۔
قرار داد کی منظوری کے بعد مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے ہی میں علامتی احتجاج بھی کیا۔
پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے رکن زاہد خان نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اس اقدام سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ پاکستان اور امریکہ دہشت گردوں میں اب کوئی تفریق نہیں کرتے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور افغان طالبان، حقانی نیٹ ورک، لشکر طیبہ اور دیگر ایسے گروہ نا صرف پاکستان اور اس کے پڑوسی ممالک بلکہ امریکہ اور دنیا کے لیے مسلسل ایک خطرہ ہیں۔‘‘
اسلام آباد آمد کے بعد جان کیری نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق جان کیری نے کہا کہ دہشت گردی خلاف جنگ اور دیگر چیلنجوں سے نمٹنے میں امریکہ پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔
پشاور کا آرمی پبلک اسکول جب دوبارہ کھلا تو فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اپنی اہلیہ کے ہمراہ وہاں طالب علموں اور اُن کے والدین کے استقبال کے لیے موجود تھے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک دھڑے جماعت الاحرار کے ترجمان نے ہفتہ کو ایک بیان میں راولپنڈی میں امام بارگاہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گرد جو لوگوں کو مارنے کے بعد دندناتے پھرتے ہیں وہ کسی صورت رحم کے مستحق نہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل کے تحت ملک بھر میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن جاری ہیں۔
نئی آئینی ترمیم کا مقصد انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل کے تحت ریاست پاکستان کے خلاف جنگ میں ملوث عناصر کے خلاف موثر کارروائی کرنا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ایسی حالت جنگ میں ہے جہاں دوسری جانب ’’دہشت گرد‘‘ اپنے ہر اقدام کو جائز سمجھتے ہیں۔
انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے چار افراد کو راولپنڈی میں 2002ء میں امام بارگاہ شاہ نجف پر خودکش حملے میں ملوث ہونے پر موت کی سزا سنائی تھی۔
21 ویں آئینی ترامیم اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کا مسودہ آئندہ منگل کو پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ خصوصی عدالتوں کا قیام فوج کی خواہش نہیں بلکہ غیر معمولی صورت حال کا تقاضا ہے۔
مزید لوڈ کریں