رسائی کے لنکس

شاہ سلمان کے دور میں بھی تعلقات مضبوط ہوں گے: نواز شریف


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی وزیراعظم نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کے نام تہنیتی پیغام میں کہا کہ توقع ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ سعودی عرب کے نئے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دور میں بھی دونوں ملکوں کے تعلقات میں پیش رفت جاری رہے گی۔

شاہ عبداللہ جمعہ کو 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جس کے بعد ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے تخت سنھبالا۔

پاکستانی وزیراعظم نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کے نام تہنیتی پیغام میں کہا کہ توقع ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔

وزیراعظم نواز شریف جمعہ کو اپنی معمول کی مصروفیات ترک کے سعودی عرب گئے تھے جہاں اُنھوں نے سابق بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

نواز شریف کے سعودی عرب کے سابق فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزیز سے قریبی روابط تھے۔

وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے اُمور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے ہفتہ کا اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

سعودی عرب کے نئے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ وہ ملک کے نظام کو اپنے پیش رو کے تصور کے مطابق ہی چلائیں گے۔

سعودی عرب کے بادشاہ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی اپنے بھتیجے اور ملک کے وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف کو نائب ولی عہد مقرر کر دیا تھا۔

شہزادہ نائف سعودی عرب کے شاہی خاندان کی تیسری نسل کے سب سے بااثر شہزادے تصور کیے جاتے ہیں۔​

XS
SM
MD
LG