عورت فاؤنڈیشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے جون تک پاکستان میں خواتین کے خلاف تشدد کے 4308 واقعات رپورٹ ہوئے۔
عبدالباسط کو جسمانی معذوری کے باوجود 25 نومبر کو پھانسی دی جانی تھی لیکن منگل کی شب دیر گئے صدر کے حکم کے بعد اُن کی سزا پر عمل درآمد ایک مرتبہ پھر موخر کر دیا گیا۔
فلائنگ آفیسر مریم فضائیہ کے کسی بھی آپریشنل سرگرمی کے دوران ہلاک ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون پائلٹ ہیں۔
پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کے موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان کے تین ہزار طالب علموں کو تعلیمی وظائف فراہم کرنے کے پروگرام کے تحت 2255 افغان طالب علموں کو اسکالر شپ فراہم کی جا چکی ہے۔
فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے موجودہ اور ابھرتے ہوئے نئے خطرات سے نمٹنے کے بارے میں پاکستان اور امریکہ کا موقف یکساں ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے بچے جن کی اب بھی تعلیم تک رسائی نہیں یا ایسے بچے جو اپنے خاندان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کم عمری میں محنت مشقت پر مجبور ہیں اُن سے سب کو معذرت کرنی چاہیئے۔
فرانسیسی سفیر سے ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور اُنھیں پاکستان، فرانس اور دنیا سے ہر صورت ختم کرنا ہو گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پشاور اسکول پر حملے کے بعد ریاست، عوام کے منتخب نمائندوں، سیاسی جماعتوں اور ملک کے ہر ادارے نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا تھا کہ اس حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، اور اگر ضرورت پڑی تو اس کے لیے آئین میں ترمیم بھی کی جائے گی۔
قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج اور سکیورٹی ایجنسیوں کی طرف سے یہ واضح طور پر کہا جا چکا ہے کہ ’داعش‘ کا سایہ تک ملک میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سفیر ڈیوڈ ہیل تیونس، بحرین، سعودی عرب اور اقوام متحدہ میں امریکی مشن میں بھی خدمات انجام دیں جب کہ اُنھوں نے لبنان اور اردن کے متعدد دورے کیے۔
ادھر پاکستان کی تاریخ کے بدترین دہشت گرد حملے کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک اسکول کے متاثرین کا کہنا ہے کہ پیرس میں ہونے والے حملوں سے ان کا دکھ تازہ ہوگیا ہے۔
جن علمائے دین نے فتویٰ دیا اُن کا تعلق تنظیم اتحاد اُمت سے ہے، علمائے دین نے شدت پسند گروہ ’داعش‘ کے فلسفے کو بھی گمراہ کن قرار دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے بعد انسانی اسمگلرز بیرون ملک پاکستان کی سب سے زیادہ بدنامی کا باعث ہیں ’’وہ انسانیت اور پاکستانیت کے نام پر دھبہ ہیں‘‘
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان فرانس کی حکومت اور وہاں کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان ان حملوں میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
جنرل راحیل شریف نے جوہری اثاثوں کے تحفظ سے متعلق اس جدید ترین مرکز میں دستیاب سہولتوں اور وہاں جاری تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
جنرل راحیل شریف نے اس امر کی ضرورت پر زور دیا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کے دیرپا نتائج اور پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ حکومت بھی بہتر طرز حکمرانی کے لیے ایسے ہی اقدامات کرے۔
سابق چیف جسٹس، سابق وزیراعظم اور سابق وزیر قانون نے خصوصی عدالت کے اس فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔
وفاقی وزیر برائے بندرگاہ و جہاز رانی کامران مائیکل نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ ایک معاہدے کے تحت گوادر میں تجارتی زون بنانے کے لیے چین کی کمپنی کو یہ اراضی فراہم کی گئی۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق کو 268 جب کہ تحریک انصاف کے شفقت محمود کو 31 ووٹ ملے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’یورپین یونین کے ساتھ ری- ایڈمیشن معاہدے‘‘ کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور صرف انہی لوگوں کو واپس آنے کی اجازت دی جائے گی جن کے کوائف اور پاکستانی ہونے کی مکمل تصدیق ہو گی۔
مزید لوڈ کریں