طالبان کے الگ ہونے والے دھڑے کے ترجمان منان نیازی نے کہا ہے کہ طویل مباحثے کے بعد ملا محمد رسول کو تنظیم کا نیا قائد بنایا گیا ہے۔
امریکہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی اس اعانت کا مقصد بے گھر ہونے والے متاثرہ افراد کی باعزت واپسی ہے۔
پاکستانی مشیر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں شدت پسندی کے خاتمے کے لیے کسی بھی کوشش کو اسلام آباد خوش آمدید کہے گا۔
واضح رہے کہ پاکستانی فوج پہلے ہی چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے تحفظ کے لیے خصوصی فورس تشکیل دینے کا اعلان کر چکی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق زلزلے سے جزوی اور مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھروں کی تعداد 36 ہزار سے زائد ہے۔
’این ڈی ایم اے‘ کے ترجمان احمد کمال نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اب تک 35 ہزار سے زائد خیمے متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیئے گئے ہیں۔
ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ٹوئیٹر‘ پر ایک پیغام میں کہا کہ ’’ہم نے اپنے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے‘‘ اور طلاق کی درخواست دے دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ملزم عثمان غنی کو جمعرات کی صبح اسلام آباد پہنچایا گیا جس کے بعد اُسے پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف آئی اے‘ کے حوالے کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اب تک زلزلے سے جو تباہی ہوئی اُس سے نمٹنے کے لیے حکومت کے پاس وسائل موجود ہیں۔
فوج نے مختصر بیان میں بتایا گیا کہ سرحد پار افغانستان سے انگور اڈہ میں واقع فرنٹئیر کور کی چوکی پر فائرنگ کی گئی جس سے ’ایف سی‘ کے سات اہلکار ہلاک ہو گئے۔
وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ملک کے تمام اداروں کو متحرک یا ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
زلزلے کا مرکز افغانستان کے شمال مشرق میں ہندوکش پہاڑی سلسلے میں 196 کلومیٹر زیر زمین بتایا گیا۔ زلزلہ 2 بج کر 9 منٹ پر آیا اور ایک منٹ سے زائد تک اس کے جھٹکے محسوس کیے جاتے رہے۔
اطلاعات کے مطابق اختتام ہفتے چھٹیوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں سیاح ناران میں موجود تھے اور جیسے ہی برفباری شروع ہوئی تو اُنھوں اپنے گھروں کو جانے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان اب تک دنیا کے 23 ممالک میں اقوام متحدہ کے 41 مشنز کے لیے اپنے ایک لاکھ 60 ہزار اہلکار تعینات کر چکا ہے اور اس وقت بھی اقوام متحدہ کے مختلف امن مشنز کے لیے پاکستان کے 7500 اہلکار تعینات ہیں۔
اندرون ملک تیار کیے گئے ڈرون سے پاکستان نے پہلی مرتبہ گزشتہ ماہ شمالی وزیرستان کے پہاڑی علاقے شوال میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں فوج کے مطابق کم از کم تین جنگجو مارے گئے تھے۔
پاکستان کے فضائی بیڑے میں پہلے بھی ’ایف سولہ‘ طیارے شامل ہیں جب کہ اس کے علاوہ فرانسیسی میراج اور پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کردہ ’جے ایف 17 تھنڈر‘ لڑاکا جہاز بھی اُس کی فضائیہ کے پاس ہیں۔
حالیہ لڑائی کے بعد علاقے سے نقل مکانی کرنے والوں کی قندوز واپسی پر، اُنھیں خوراک کی قلت کا سامنا ہے اور اسی بنا وہاں گندم بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف منگل کو امریکہ کے سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ رہے ہیں۔
امریکہ روانگی سے قبل نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے اور اس کے ایٹمی اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں جن کے تحفظ کے لیے ’فول پروف‘ انتظامات موجود ہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف 20 اکتوبر سے امریکہ کا دورہ شروع کریں گے اور 22 اکتوبر کو اُن کی وائٹ ہاؤس میں صدر براک اوباما سے ملاقات طے ہے۔
مزید لوڈ کریں