رکن قومی اسمبلی رکن رانا محمد افضل نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت افغانستان میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ وہاں کچھ عرصہ مزید امریکی فورسز موجود رہیں۔
پولیس کے مطابق جوڑیاں نامی علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب یہ کارروائی کی گئی۔ گھر میں چھپے شدت پسندوں کے فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر بھی ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی ایک خودکش بمبار کی تھی، جس نے تونسہ شریف میں کیمپ آفس میں داخل ہو کر اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ سرحد کی نگرانی کے معاملے پر افغانستان سے مکمل تعاون کیا جا رہا ہے اور جب بھی پاکستانی سرزمین پر کوئی سرگرمی ہوتی ہے تو اس سے افغان حکام کو بھی آگاہ کر دیا جاتا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق اس وقت جیلوں میں سزائے موت کے 6,016 قیدی موجود ہیں۔
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ اُنھیں توقع ہے کہ شکایات ازالہ کمیٹی اپنے قیام کے بعد اُن کی جماعت کے جائز مطالبات پر تیزی سے پیش رفت کرے گی۔
فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملک کی اندرونی اور علاقائی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے جمعرات کو ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
آٹھ اکتوبر 2005ء میں 7.6 شدت کے زلزلے کا مرکز پاکستانی کشمیر میں ہی تھا، اس زلزلے میں 73 ہزار سے زائد افراد ہلاک جب کہ ایک لاکھ 28 ہزار زخمی ہوئے۔
’آئی ایس پی آر‘ سے منگل کی شام جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ افغان عہدیداروں کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات مکمل طور پر بے بنیاد، غیر ضروری اور نقصان دہ ہیں۔
چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کو اپنے کام کے لیے مالی وسائل حاصل کرنے سے قبل پاکستانی حکومت سے اجازت لینا ہو گی۔
وزیراعظم نواز شریف نے صوبہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد 15 ستمبر کو کسانوں کے لیے 341 ارب روپے کے زرعی پیکج کا اعلان کیا تھا جس کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔
منگل کی شب طالبان نے قندوز کے ہوائی اڈے پر قبضے کے لیے بڑا حملہ کیا تھا لیکن افغان سکیورٹی حکام کے مطابق امریکی فوج کی فضائی کی کارروائی کی مدد سے شدت پسندوں کو پیچھے دھکیل دیا گیا۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے منگل کو بتایا کہ مزید کمک قندوز اور قریبی بغلان صوبے میں پہنچ گئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ افغان فورسز کو صوبہ قندوز میں کامیابی ملی ہے۔
’آئی اے ای اے‘ کے سربراہ نے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری سے کہا کہاُن کے ادارے کا پاکستان کے ساتھ تکینکی تعاون بہت عرصے سے جاری ہے جو قابل ستائش ہے۔
ایران کے رہبر اعلیٰ علیٰ خامنہ ای نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ منیٰ میں بھگدڑ مچنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر سعودی عرب کو ذمہ داری قبول کرتے ہوئے معافی مانگی چاہیے۔
بھگدڑ کا یہ واقعہ منیٰ کے مقام پر پیش آیا جہاں حجاج حج کے ایک رکن ’رمی جمرات‘ میں مصروف تھے جسے عام لفظوں میں ’’شیطان کو کنکریاں‘‘ مارنا بھی کہتے ہیں۔
ملا اختر منصور نے منگل کو جاری بیان میں طالبان باہمی اختلافات سے متعلق خدشات کو مسترد کرتے ہوئے ایسی خبروں کو دشمن کا پروپیگنڈا قرار دیا۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پیر کی شب وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے بڈھ بیر میں فضائیہ کے اڈے پر حملے کی مذمت کی۔
بڈھ بیر میں فضائیہ کے اڈے پر حملے میں ہلاک ہونے والے فوج کے کپیٹن اسفندیار اور ائیر فورس کے اہلکاروں کی تدفین ہفتے کو اُن کے آبائی علاقوں میں کر دی گئی۔
مزید لوڈ کریں