امریکی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں موجود تمام دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے عزم کو دہرایا۔
’یو این ایچ سی آر‘ کی ترجمان دنیا اسلم خان نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل گزشتہ سال دسمبر میں روک دیا گیا تھا۔
نفیس ذکریا نے کہا کہ ’’ہم نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہمیں یہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ پاکستان کو ویزہ پابندی کی فہرست میں شامل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔‘‘
سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے 2010 میں افغان طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں وظائف یعنی اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا تھا اور اُن کے بقول 2912 افغان طالب علم پاکستان میں تعلیم مکمل کر چکے ہیں۔
ہر سال بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک سے سکھ یاتری، سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آتے ہیں۔
دو دہائیوں سے زائد عرصے سے الطاف حسین برطانیہ میں مقیم ہیں اور اُن کے خلاف درجنوں مقدمات درج ہیں جن میں سے بعض انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت قائم کیے گئے ہیں۔
پاکستان میں تین دہائیوں سے زائد عرصے سے مقیم افغان پناہ گزینوں کی اُن کے اپنے ملک واپسی سے متعلق ایک متفقہ لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا عمل ہوتا رہا ہے۔
عدالت نے ’بول‘ ٹی وی کی انتظامیہ سے کہا کہ نفرت انگیز مواد پر مبنی پروگرام کو فوری طور پر بند کرنے کی تحریری یقین دہانی کروائی جائے۔
بیان کے مطابق طارق فاطمی نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور سکیورٹی سے متعلق شعبوں میں روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
حال ہی میں ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامہ اقوام متحدہ کو فراہم کی جانے والی فنڈنگ میں کٹوتی کر سکتی ہے۔
پاکستان کی سویلین اور عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انتہائی نازک وقت پر بہت اہم کردار ادا کیا اور آپریشن ضرب عضب میں ملنے والی کامیابیوں کو بامعنی بنایا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ’’اس بارے میں بہت سے اداروں کو اپنا اپنا کام کرنا ہو گا۔‘‘
الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے کارکنوں اور حامیوں کو ہدایات جاری کریں کہ وہ خواتین، معذور افراد، اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔
اگر صوبہ سندھ کے اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو وہاں توہین مذہب کے قانون کے تحت 129 افراد کو سزائیں سنائی گئیں جن میں سے 99 مسلمان تھے۔
پیمرا کے اعلامیے میں کہا گیا کہ عامر لیاقت اور اُن کے پروگرام پر پابندی اُس وقت تک موثر رہے گی جب تک پیمرا اتھارٹی اُن کے خلاف شکایات پر متعلقہ کونسلز کی سفارشات کی روشنی میں کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ جاتی۔
’فاٹا ریسرچ سینڑ‘ کی رپورٹ میں ظاہر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2016 میں سب سے زیادہ ہلاکتیں شمالی وزیرستان، خیبر ایجنسی اور مہمند ایجنسی کے قبائلی علاقوں میں ہوئیں۔
اگرچہ گزشتہ سال پاکستان سے افغانستان واپس جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن ’یو این ایچ سی آر‘ کے مطابق اب بھی پاکستان میں لگ بھگ 13 لاکھ اندارج شدہ افغان مہاجرین آباد ہیں۔
فرزانہ باری نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اب تو اُن لوگوں کو بھی دھمکیاں مل رہی ہیں جو ’لاپتا‘ افراد کی بازیابی کے لیے صدا بلند کر رہے ہیں۔
جماعت اسلامی نے پاناما لیکس سے متعلق اپنے موقف کی وضاحت کے لیے وزیراعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی میں بیان پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کو ذاتی وضاحت کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
مزید لوڈ کریں