قبائلیوں کا موقف ہے کہ اس ڈیم کی تعمیر سے لگ بھگ چار لاکھ افراد متاثر ہوں گے لہذا حکومت اس کی تعمیر سے باز رہے۔
اس واقعے کے خلاف ہونے والے احتجاج سے یہاں گزشتہ کئی گھنٹوں سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آرہی ہیں۔
یہ تمام وہ افراد ہیں جو مختلف عسکریت پسند گروہوں کے سرکردہ کمانڈر اور جنگجو ہیں جن کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر انعام بھی رکھا گیا ہے۔
قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں ٹرک مالکان کی تنظیم کے صدر جہانزیب آفریدی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ بھاری ٹیکسز اور جرمانوں کی وجہ سے ٹرانسپورٹر برادری بہت پریشان ہیں اور ان کے کام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
یہ واقعہ تحصیل سپن وام کے علاقے رنگین کوٹ میں پیش آیا جہاں مقامی ذرائع کے مطابق بچے گرلز پرائمری اسکول کے پاس کھیل رہے تھے کہ اسی اثنا میں گیٹ کے قریب نصب دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا۔
ماضی میں سرکاری ٹرانسپورٹ سروس ’جی ٹی ایس‘ میں خواتین کے لیے نشستیں مخصوص ہوتی تھیں لیکن بعد میں وہ بس سروس ہی ختم کر دی گئی۔
قبائلی رہنما نثار علی خان کہتے ہیں کہ جو قبائل افغانستان نقل مکانی کر گئے تھے ان کی واپسی کے لیے بھی مناسب اقدام نہیں کیے گئے ہیں
شہری و انسانی حقوق کے ایک سرگرم کارکن زر علی آفریدی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بتایا کہ یہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔
اعتزاز حسن کے بھائی مجتبیٰ علی بنگش نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ یہ فلم اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ان کے بھائی کی قربانی کو لوگوں نے یاد رکھا ہے۔
یہ مہم خاص طور پر پشاور کے علاقے شاہین مسلم ٹاؤن میں چلائی گئی کیونکہ یہاں سے حاصل ہونے والے ماحولیاتی نمونوں سے یہ پولیو وائرس کی موجود کا پتا چلا تھا۔
بیان کے مطابق خودکش حملہ آور اسلحے سے لیس تھے اور انھوں نے کیمپ اور قریبی مسجد پر حملہ کیا جہاں زیر تربیت اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بیناد رکھنے کے موقع پر فوج کے سربراہ کے ہمراہ ملک کے معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی تھے اور اسٹیڈیم کو شاہد آفریدی ہی کے نام سے منسوب کیا گیا۔
عدالت عالیہ میں درخواست گزاروں کے وکیل قاضی محمد انور نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ وہ 68 طلبا کے والدین اور نو ترک اساتذہ کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ دھماکا پشاور میں بشیر آباد کے علاقے میں ہوا، جہاں سے فرنٹئیر کانسٹیبلری کی ایک گاڑی گزر رہی تھی کہ دیسی ساخت کا ایک طاقتور بم دھماکا ہوا۔
پشتو کے مشہور گلوکار خیال محمد کو میر باچا خان قومی ایوارڈ پشتو موسیقی میں ان کے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
قبائلی علاقوں میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے سربراہ زرعلی خان آفریدی نے وائس آف امریکہ امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اس فیصلے سے قبائلی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گا
شربت گلہ کو گزشتہ ہفتے پشاور کی ایک ذیلی عدالت نے پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ بنوانے کے جرم میں 15 دن قید اور ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
جمرود سے تعلق رکھنے والے منظور آفریدی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ آئے روز سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور سڑک کی بندش سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے جن کے تدارک کے لیے حکام کو مناسب اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔
سکیورٹی فورسز نے یہاں کرفیو نافذ کرنے تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی تھیں اور ایک روز قبل ہی سلطان بازار میں واقع المحب مارکیٹ کو انتظامیہ نے قبائلی علاقوں میں رائج قانون کے تحت دھماکا خیز مواد لگا کر تباہ کر دیا۔
مزید لوڈ کریں