پولیس حکام کے مطابق گولی لگنے سے خاتون شدید زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ لیکن وہ جاںبر نہ ہو سکیں۔ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
نئی پالیسی کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے تاجروں اور تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلبہ کے لیے پانچ سال تک ویزے کا اجرا ہو سکے گا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق ماضی کی طرح افغان باشندوں کو فراہم کیے جانے والے ویزوں کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔
افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان نے ایک ٹوئٹ پیغام میں بتایا ہے کہ طورخم سمیت تمام سرحدی گزرگاہیں ہفتے میں چار دن پیدل آنے جانے والوں کے لیے کھلی رہیں گی۔
ملزم فیصل عرف خالد پر 29 جولائی کو پشاور کے ایک ایڈیشنل سیشن جج کے عدالت میں احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے زیرِ حراست ملزم طاہر نسیم کو قتل کرنے کا الزام ہے۔
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے لیے 220 میں سے 51 بسیں دو سال قبل خریدی گئیں جو نہ صرف غیر معیاری تھیں بلکہ انہیں انفراسٹرکچر تیار ہونے سے قبل ہی خرید لیا گیا تھا۔
ادریس خٹک کے وکیل لطیف آفریدی کے مطابق حکام نے ادریس خٹک کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت مقدمہ چلانے کا عندیہ دیا ہے۔
منشور کے تحت تنظیم مکمل طور پر غیر پارلیمانی ہوگی اور تحریک سے منسلک افراد کے کسی بھی انتخانی عمل میں حصہ لینے کا فیصلہ منتخب قیادت ہی کرے گی۔
صوبے کے بڑے شہروں پشاور، نوشہرہ اور مردان میں 60 بچے زیادتی کا نشانہ بنے جگ کہ اس سال 30 جون تک بچوں سے زیادتی کے منظر عام پر آنے والے واقعات کی تعداد 91 ہے جن میں پانچ بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کو ایک بس میں اچانک آگ بھڑکنے سے مسافروں کو ہنگامی طور پر بس سے نکالا گیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام بسوں کا معائنہ کیا جائے گا۔
طالبان نے اپنے خودساختہ قواعد میں کہا ہے کہ افغانستان میں مقیم غیر ملکیوں کو اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں ہو گی اور اُن پر افغان طالبان کے جنگجوؤں، ذمہ داران اور عہدیداروں کی مکمل اطاعت کرنا لازم ہو گی۔
پولیس کے مطابق شاہین مسلم ٹاؤن میں درجنوں افراد نے ایک مقامی خاندان پر احمدی ہونے کا الزام لگاتے ہوئے خاندان کے ایک نوجوان کو توہینِ مذہب کا مرتکب قرار دیا تھا۔
بارودی سرنگوں کے دھماکوں کا نشانہ بننے والوں میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ کیونکہ قبائلی علاقوں میں روزمرہ کام کاج کے لیے بالعوم خواتین اور بچوں کو قصبوں اور بستیوں سے باہر غیر آباد علاقوں میں جانا پڑتا ہے۔
ملبے تلے دبے ہوئے افراد اور ہلاک ہونے والوں کی تلاش جاری ہے جب کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
جنوبی وزیرستان میں ایک فوجی قافلے پر حملے میں ایک افسر سمیت تین اہلکار ہلاک ہونے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
انتظامیہ نے سیاحوں کو سوات کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دریا کے قریبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا لطیف الرحمٰن نے مولانا عصام الدین کی جانب سے معذرت کی مگر اس معذرت کو بھی نظر انداز کردیا گیا۔
کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی بس منصوبہ نہ صرف نیا بلکہ پبلک ٹرانسپورٹ کا ایک وسیع نظام ہے اس لیے ابتدائی دنوں میں چھوٹے موٹے حادثات اور واقعات ہونا کوئی بڑی بات نہیں۔
مبصرین کے مطابق قبائلی عوام ملک میں رائج سول نظام کی خرابیوں سے آگاہ ہیں۔ ان کا پولیٹیکل اور خاصہ دار نظام اب پولیس اور سول انتظامیہ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اُنہیں سول عدالتوں کی پیچیدگیوں کا علم ہو گیا ہے اور وہ کچہریوں کے چکروں سے بھی تنگ آ چکے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے وکیل پر اس نوجوان کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام ہے جس نے 29 جولائی کو پشاور کی ایک عدالت میں طاہر نسیم کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
'جماعت الاحرار' سمیت دیگر دھڑوں کے سربراہوں نے اپنی اپنی عسکری تنظیمیں تحریک طالبان پاکستان میں ضم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جب کہ جنگجوؤں نے مفتی نور ولی محسود کی قیادت میں مشترکہ کارروائیاں شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔
مزید لوڈ کریں