عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہنگاموں اور ملک میں کئی ماہ سے جاری سیاسی بحران میں کاروباری افراد اور شہریوں کی زندگی کیسے متاثر ہو رہی ہے؟ دیکھیے ثمن خان کی اس ویڈیو میں۔
آج کل عمارتوں میں دیوار یا چھت پر بڑی بڑی پینٹگز بنوانے کا ٹرینڈ ہے۔ جیسے مغل دور کی اکثر عمارتوں کی دیواروں اور چھتوں پر نقش و نگار نظر آتے ہیں، اسی طرح اب نئی تعمیرات میں بھی لوگ میورل آرٹ بنوانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ یہ آرٹ کتنا مشکل ہے اور اس میں کتنی مہارت درکار ہوتی ہے؟ جانیے اس رپورٹ میں۔
لاہور کے پہلو میں ٹھاٹھیں مارتا دریائے راوی اب سکڑ کر ایک نالہ بن گیا ہے۔ کبھی راوی میں پانی زندگی بن کر بہتا تھا اور آج آلودگی نے خود اس کی بقا خطرے میں ڈال دی ہے۔ لاہور کے چند نوجوان زندگی کے جھمیلوں میں مصروف شہریوں کو اس دریا کی خاموشی کا احساس دلانے کے لیے 'راوی بچاؤ' مہم چلا رہے ہیں۔
آج دنیا بھر میں ڈاؤن سینڈروم کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ لاہور کی 21 سالہ نجلا ہارون بھی ڈاؤن سینڈروم کا شکار ہیں۔ لیکن ان کے والدین نے ان کی تربیت کرکے انہیں اتنا خود مختار بنایا ہے کہ اب وہ خود اپنا ایک برینڈ بھی چلا رہی ہیں۔ نجلا ہارون کی کہانی لائی ہیں ثمن خان اس ویڈیو میں۔
پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں واقع کلمہ چوک پر بنایا گیا انڈر پاس برکت مارکیٹ سے سینٹر پوائنٹ تک کھول دیا گیا ہے۔ کام تو تاحال مکمل نہیں ہوا لیکن حکام کے مطابق پی ایس ایل میچز سے قبل اس راستے کو فعال کرنا ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے ضروری تھا۔
بصارت سے محروم افراد پڑھنے اور لکھنے کے لیے بریل استعمال کرتے ہیں۔ بریل کیا ہے یہ تو بہت سے لوگ جانتے ہیں لیکن بریل پر کتابیں بنتی کیسے ہیں؟ اور کیا پاکستان میں سلیبیس کے علاوہ بریل پر چھپنے والی کتابوں کی سہولت باآسانی دستیاب ہے؟ ثمن خان کی رپورٹ دیکھیے۔
شہاب سمجھتے ہیں پاکستان اور بھارت کا ڈپلومیٹک تعلقات کا مسئلہ ہے۔ اس لیے اُنہیں سرحد پار کرنے کے لیے انتظار کرنا پڑا۔
بھارت سے پیدل حج کے ارادے سے نکلنے والے شہاب چتور پاکستان کا ٹرانزٹ ویزہ ملنے کے بعد گزشتہ ہفتے لاہور پہنچے تھے۔ لیکن انہیں پاکستان میں پیدل سفر کی اجازت نہیں ملی۔ لاہور سے پیدل پاک ایران سرحد جانے کے بجائے انہیں ہوائی جہاز کے ذریعے اگلی منزل تک پہنچایا گیا۔
پنجاب حکومت کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق سال دو ہزار اکیس میں پنجاب میں خواتین کے لئے دستیاب وویمن سیفٹی ایپ کی انسٹالیشن میں دو ہزار بیس میں ری لانچنگ کے پہلے سال کے مقابلے ستر فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ انہیں استعمال کرنے والی خواتین کی تعداد بھی بڑھی ہے۔ ثمن خان کی رپورٹ۔
پنجاب حکومت کی جانب سے صنفی برابری رپورٹ 2021 منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کے حقوق میں غفلت ایک بار پھر موضوع بحث ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری نوکریوں میں خواتین کے لیے 15 فیصد کوٹہ مقرر ہونے کے باوجود صوبائی محکموں میں 86 فیصد مرد اور 14 فیصد خواتین کام کر رہی ہیں۔ دیکھیے ثمن خان کی رپورٹ۔
ملیے لاہور کی حنا گیلانی سے جو کئی برسوں سے پاکستانیوں کو یوگا سکھا رہی ہیں۔ حنا کے شاگردوں میں 50 سے 80 برس کے افراد بھی شامل ہیں۔ پاکستان میں یوگا کتنا مقبول ہے اور کیا واقعی اس سے زندگی میں کوئی تبدیلی آتی ہے؟ جانیے ثمن خان کی رپورٹ میں۔
پاکستان کے صوبے پنجاب میں ایک سے دوسرے شہر جانے والے مسافر موٹر وے پر سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ لیکن لاہور سے نارووال جانے والے اکثر لوگ موٹروے کے بجائے کشتیوں کے ذریعے دریائے راوی پار کر کے ایک شارٹ کٹ راستہ اختیار کرتے ہیں۔ ثمن خان کی رپورٹ دیکھیے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کی کوریج کے دوران ہلاک ہونے والی خاتون صحافی صدف نعیم کے بارے میں ان کے ساتھی بتاتے ہیں کہ وہ اپنے کام کے لیے مخلص اور جنونی تھیں۔ وہ عمران خان کے کنٹینر کے ساتھ کافی دیر تک دوڑتی رہیں تاکہ کسی طرح وہ ان کا انٹرویو کر سکیں۔
واٹس ایپ گروپ میں صدف کی تصویر کے ساتھ دو جملوں میں درج تھا کہ "صحافی صدف نعیم عمران خان کے کنٹینر تلے آگئیں اور اسپتال لے جانے سے پہلے ہی دم توڑ چُکی تھیں۔" یہ خبر مجھ سمیت بہت سے صحافیوں کے لیے چونکا دینے والی تھی۔
گلگت بلتستان میں قابلِ کاشت رقبہ صرف دو فی صد ہے۔ خطے میں بڑھتی ہوئی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مقامی حکومت دیگر بین الاقوامی اداروں کی مدد سے کسانوں بالخصوص خواتین کو 'ٹنل فارمنگ' جیسے جدید کاشت کاری کے طریقے کی طرف لا رہی ہے۔ ثمن خان کی رپورٹ دیکھیے
گلگت بلتستان کے رہائشی مہرداد نے سیلاب میں اپنے گھرانے کے سات افراد کو کھو دیا ہے۔ ان کی بھابھی اور بھتیجی اب تک لاپتا ہیں۔ ضلع غذر میں پانچ جولائی کو آنے والے سیلاب میں مہرداد سمیت کئی لوگوں کے گھر اور مویشی سیلاب کی نذر ہوئے تھے۔ ان متاثرین کا شکوہ ہے کہ دو ماہ بعد بھی ان کی مشکلات کم نہیں ہوئیں۔
گلگت بلتستان کے علاقے گورو جگلوٹ میں گلیشیئر پھٹنے کے نتیجے میں دریا نے اپنا رُخ تبدیل کیا اور لوگوں کی املاک بہا لے گیا۔ مقامی افراد کے مطابق دریا اور شاہراہِ قراقرم کے درمیان تقریباً ایک ہزار فٹ کا فاصلہ اب بمشکل 80 فٹ رہ گیا ہے۔ اس علاقے میں سیلاب متاثرین کن حالات سے گزر رہے ہیں؟ جانیے ثمن خان سے
سنگاپور کا مشہور ''گارڈنز بائی دی بے'' کو اگر پھولوں، پودوں، درختوں اور نباتات کا شہر کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔
کیا تاریخ سکوں اور کرنسی نوٹوں کے ذریعے بھی محفوظ کی جاسکتی ہے؟ جی ہاں۔ اور قصور کے شکیل احمد یہی کرتے ہیں۔ شکیل کے پاس قبلِ مسیح سے لے کر پاکستان کی 75 سالہ تاریخ کا دور کرنسی کی شکل میں محفوظ ہے۔ پاکستان کے ابتدائی سکے اور کرنسی نوٹ کیسے تھے؟ جانیے ثمن خان کی اس رپورٹ میں
مزید لوڈ کریں