واشنگٹن —
سمندری طوفان اور طوفانی بارشوں سے متاثر ہونے والی ریاستوں میں ٹیکساس، لیوزیانا، مسسی سیپی، جارجیا اور ٹینیسی شامل ہیں۔ اس دوران 34 کے قریب ٹار نیڈو بھی آئے۔
اس سمندری طوفان اور بارشوں سے سینکڑوں گھر مسمار ہو گئے۔ ان علاقوں کے تقریباً ساڑھے آٹھ لاکھ افراد بجلی کے بغیر ہیں، درجنوں زخمی اسپتال میں داخل ہیں۔
اس طوفان سے امریکہ کی دس ریاستیں متاثر ہوئی ہیں۔
صرف مسیسی سیپی میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے۔ یہاں کے گورنر ٹیٹ ریویس نے ایک بیان میں کہا کہ امدادی کام جاری ہے اور ہمارے کارکن دن رات بحالی کا کام کر رہے ہیں۔
قومی موسمیاتی سروس نے انتباہ کیا ہے کہ پیر کے دن بھی تیز ہوائیں اور ٹار نیڈو آ سکتے ہیں۔ کئی علاقوں میں سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔