اکشے کمار کی فلم 'اسکائے فورس' کا 150 کروڑ سے زائد بزنس

  • 'اسکائے فورس' 24 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنی تھی۔
  • فلم میں اکشے کمار کے ساتھ سارہ علی خان، نمرت کور اور ویر پہاڑیہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
  • 'اسکائے فورس' نے 10 روز میں دنیا بھر سے مجموعی طور پر 153 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔
  • فلم کی ہدایات سندیپ کیولانی اور ابھیشیک انیل کپور نے دی ہیں۔

ویب ڈیسک—بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کی فلم 'اسکائے فورس' نے دو ہفتوں کے دوران دنیا بھر سے 153 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔

فلم پروڈیوس کرنے والے پروڈکشن ہاؤس 'میڈ ڈوک فلمز' نے پیر کو اپنے انسٹاگرام پر فلم کی باکس آفس کلیکشن کا ڈیٹا شیئر کیا ہے۔

'میڈ ڈوک فلمز' کے مطابق 'اسکائے فورس' نے 10 روز میں دنیا بھر سے مجموعی طور پر 153 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔

یاد رہے کہ جاری کردہ اعداد و شمار صرف اتوار تک کے ہیں۔

'اسکائے فورس' 24 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنی تھی جس میں اکشے کمار کے ساتھ سارہ علی خان، نمرت کور اور ویر پہاڑیہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

فلم کی ہدایات سندیپ کیولانی اور ابھیشیک انیل کپور نے دی ہیں۔

'اسکائی فورس' کی کہانی 1965 میں بھارتی ایئر فورس کے پاکستان کے شہر سرگودھا کے ایئر بیس پر حملے کے گرد گھومتی ہے۔

اکشے کمار کی فلم 'اسکائےفورس' کا شاہد کپور کی فلم 'دیوا' کے ساتھ کلیش ہوا ہے۔ 'دیوا' 31 جنوری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی جس نے اب تک بھارت بھر سے 21.86 کروڑ رپے کا بزنس کیا ہے۔