رسائی کے لنکس

یمن: لڑائی میں 25 فوجی ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

یمن میں سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ جنوبی صوبہ ابیان میں بظاہر اپنے ہی ساتھیوں کے حملے اور عسکریت پسندوں کے ساتھ لڑائی میں کم از کم 25 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ایک فوجی طیارے نے اتوار کو زنجیبار شہر میں غلطی سے اُس اسکول پر بمباری کی جس میں فوجیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ اس واقعہ کے بعد شدت پسندوں نے اسکول پر حملہ کر کے مزید فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

غیر جانبدار ذرائع سے اس واقعہ کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے، جب کہ یمنی ٹیلی ویژن نے غلطی سے کیے گئے حملے سے متعلق اطلاعات کی تردید کی ہے۔

یمنی سکیورٹی فورسز کئی مہینوں سے زنجیبار اور اس کے قریبی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، جن پر مئی میں القاعدہ سے منسلک عسکریت پسندوں نے قبضہ کر لیا تھا۔

XS
SM
MD
LG