رسائی کے لنکس

کرسمس کا اصل مفہوم سمجھنے پر زور


کرسمس کا اصل مفہوم سمجھنے پر زور
کرسمس کا اصل مفہوم سمجھنے پر زور

دنیا بھر میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے کروڑوں افراد حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم پیدائش کے سلسلے میں خوشیاں منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اس موقع پر رومن کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ بینی ڈکٹ نے کرسمس تقریبات کے دوران بڑھتے ہوئے تجارتی رجحانات کی مذمت کی ہے۔

سینٹ پیٹرز بازیلیکا میں ہفتہ کی شب ہونے والی تقریب میں پوپ بینی ڈکٹ نے عیسائیوں پر کرسمس کی مصنوعی ’’چمک دمک‘‘ سے آگے بڑھ کر اس موقع کے اصل مفہوم سمجھنے پر زور دیا۔

دریں اثنا ہزاروں زائرین اور سیاح بیت لحم پہنچ رہے ہیں جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش سمجھا جاتا ہے۔

مغربی کنارے کے اس شہر میں کرسمس سے ایک روز پہلے کی تقریبات چرچ آف نیٹیویٹی میں مِڈ نائٹ ماس پر ختم ہوئیں۔

XS
SM
MD
LG