رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: تین مختلف مقامات پر میزائل حملے، متعدد افراد ہلاک و زخمی


شمالی وزیرستان: تین مختلف مقامات پر میزائل حملے، متعدد افراد ہلاک و زخمی
شمالی وزیرستان: تین مختلف مقامات پر میزائل حملے، متعدد افراد ہلاک و زخمی

مجموعی طور پر وزیرستان کے علاقے میں اِس سال اب تک 16میزائل حملوں میں متعدد غیر ملکی اور اہم کمانڈروں سمیت 100کے لگ بھگ عسکریت پسند ہلاک ہو چکے ہیں

سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے دتہ خیل تحصیل میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بغیر پائلٹ کے مبینہ امریکی جاسوسی طیاروں کے ذریعے منگل کی شام تین مختلف علاقوں میں میزائل داغے گئے، جِن میں ہلاک ہونے کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سرحدی علاقے دیگان میں طالبان عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر پہلے میزائل حملے کے بعد دوسرا حملہ اُس وقت کیا گیا جب درجنوں کی تعداد میں جنگجو امدادی سرگومیوں میں حصہ لینے جمع ہوگئے۔

اِس علاقے میں مقامی قبائلیوں کے بقول نو میزائل داغے گئے۔ دیگان کے علاوہ پائی خیل اور محمد خیل میں بھی عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بالترتیب چھ اور تین میزائل داغے گئے۔

پہ در پہ میزائل حملوں کے بعد مقامی قبائل اور جنگجوؤں نے ہر قسم کی امدادی سرگرمیاں معطل کردیں۔

شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے دتہ خیل میں گذشتہ ماہ عسکریت پسندوں کے مرکزوں پر چھ میزائل حملے ہوئے تھے جب کہ مجموعی طور پر وزیرستان کے علاقے میں اِس سال اب تک 16 میزائل حملوں میں متعدد غیر ملکی اور اہم کمانڈروں سمیت 100کے لگ بھگ عسکریت پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG