رسائی کے لنکس

عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ پاکستانی فوجی ہلاک


عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ پاکستانی فوجی ہلاک
عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ پاکستانی فوجی ہلاک

پاکستان میں عہدے داروں نے کہاہے کہ شمال مغربی قبائلی علاقے میں ایک چوکی پر عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ یہ حملہ جمعے کی صبح جنوبی وزیرستان میں سراروغہ کے قصبے میں ہوا۔ ایک فوجی حملے کے بعد سے لاپتا ہے۔

ایک اور خبر میں بتایا گیا ہے کہ خیبر کے قبائلی علاقے میں جمعے کے روز مسلح افراد نے نیٹو کو سامان فراہم کرنے والے ایک ٹرک پرحملہ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا۔

نامعلوم حملہ آوروں نے ڈرائیور اور ایک کارکن کو ہلاک کرنے کے بعد گاڑی کو آگ لگادی۔

جمعے کے روز ہی ہونے والے ایک اور واقعہ میں عہدے داروں کا کہنا ہےکہ شمالی وزیرستان میں ایک مشتبہ امریکی ڈرون طیارے کے میزائل حملے میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

قبائلی علاقے میں حالیہ مہینوں میں بغیر پائلٹ کے طیاروں سے کیے جانے والے میزائل حملوں میں نمایاں اضافہ ہواہے اور صرف ستمبر کے مہینے میں ایسے 21 حملے کیے گئے ۔ پاکستان ان حملوں کو ملک کے اقتدار اعلیٰ کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے جب کہ امریکہ سرکاری طورپر ان حملوں کا اعتراف نہیں کرتا۔

جمعے کے ہی روز ایک اور واقعہ میں ، عہدے داروں کا کہناہے کہ پشاور میں ایک حملہ آور نے ایک سرکاری دفتر کے قریب گرینیڈ پھینکا ، جس سے کم ازکم تین بچے زخمی ہوگئے۔

XS
SM
MD
LG