رسائی کے لنکس

داعش کے عزائم کا شبہ، امریکی شخص پر الزامات عائد


فائل
فائل

محکمہٴانصاف کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 19 برس کے جمیز سلیوان نے بے گناہ امریکی شہریوں کو قتل کرنے اور پُرتشدد حملوں کی سازش کی تھی۔۔ اُنھیں جمعے کے روز نارتھ کیرولینا میں اُن کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا

ایک امریکی شخص کو داعش کے شدت پسند گروہ کو مادی حمایت فراہم کرنے اور امریکی سرزمین پر بڑے پیمانے پر حملوں کی سازش کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

محکمہٴانصاف کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 19 برس کے جمیز سلیوان نے بے گناہ امریکی شہریوں کو قتل کرنے اور پُرتشدد حملوں کی سازش کی تھی۔

الزامات میں درج ایک شق کا تعلق ایک سائلنسر منگوانے اور وصول کرنے سے ہے، جس سے سنگین جرم کا ارادہ ظاہر ہوتا ہے؛ جب کہ غیر رجسٹرڈ سائلنسر رکھنے سے متعلق جرم پر ایک اور شق لاگو کی گئی ہے۔ اُن پر الزام ہے کہ اُنھوں نے ایف بی آئی کے ایک خفیہ اہل کار سے سائلنسر بناکر اُنھیں بھیجنے کے لیے کہا تھا۔

الزام ثابت ہونے کی صورت میں، مجرم کو 40 برس قید اور 500000 ڈالر کا جرمانہ دیا جا سکتا ہے۔

دیوانی جرم کے تحت، سلیوان نے جنوبی امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے گن شو میں ایک نیم خودکار رائیفل خریدنے کا منصوبہ بنایا تھا، اور داعش کے شدت پسند گروہ کے واسطے لوگوں کی بڑی تعداد کو ہلاک کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

ایف بی آئی سے تعلق رکھنے والے ایک’ انڈر کور‘ اہل کار سے گفتگو میں، سلیوان نے اپنے آپ کو ایک ’مجاہد‘ اور اسلام قبول کرنے والا شخص قرار دیا تھا۔

اُنھیں جمعے کے روز نارتھ کیرولینا میں اُن کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG