رسائی کے لنکس

امریکی وزیر دفاع کےنام ڈاک میں ’رائسین‘ مواد، مزید تجزیہ جاری


فائل
فائل

پینٹاگان کو روانہ کیے گئے دو خطوط میں، جن میں سے ایک امریکی وزیر دفاع جم میٹس کے نام تھا، زہریلا مواد ’رایسین‘ موجود تھا۔ ایک دفاعی اہلکار نے منگل کے روز ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ تجزیے کے دوران رائسین کی موجودگی مثبت ثابت ہوئی ہے۔

پینٹاگان کے ترجمان، کرنل روب میننگ کے مطابق، اِن لفافوں کو ایف بی آئی نے منگل کے روز اپنی تحویل میں لے لیا، جس کا مزید تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اہلکار نے بتایا کہ یہ لفافے پیر کو پینٹاگان سے کچھ ہی دور واقع پوسٹ کی تقسیم کے مرکز پر پہنچے۔ ان میں سے ایک میٹس کے لیے تھا جب کہ دوسرے پر چیف آف نیول اسٹاف، ایڈمرل جان رچرڈسن کا ایڈریس درج تھا۔
’پینٹاگان فورس پراٹیکشن ایجنسی‘ کی جانب سے پوسٹ کی اسکریننگ کے دوران مواد کا پتا لگایا گیا، اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ یہ خطوط پینٹاگان کی عمارت تک نہ پہنچیں۔

میننگ کے مطابق، ’’یونائٹڈ اسٹیٹس پوسٹل سروس (یو ایس پی ایس) کی یہ ساری ڈاک (پیر کو) پینٹاگان کی اسکریننگ فیسلٹی میں موصول ہوئی تھی، جسے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، جس سے پینٹاگان کے عملے کو کوئی خطرہ درپیش نہیں ہے‘‘۔

رائسین انتہائی درجے کا زہر ہوتا ہے جو ارنڈ کے بیجوں سے بنایا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG