رسائی کے لنکس

صدر اوباما کو زہر آلود خط بھیجنے والا مشتبہ شخص گرفتار


ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص پاؤل کیون کرٹس کو بدھ کو کورینتھ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ تفتیش کاروں نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

امریکی تفتیش کاروں نے بتایا ہے کہ صدر براک اوباما کو زہر آلود خط بھیجنے کے شبے میں میسسپی سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص پاؤل کیون کرٹس کو بدھ کو کورینتھ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ تفتیش کاروں نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

اس سے قبل ایف بی آئی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر کو بھیجے جانے والے ایک خط سے دانے دار مواد برآمد ہوا تھا جس کے ابتدائی ٹیسٹ کے نتائج سے اس کے زہر آلود ہونے کا پتا چلا ہے۔

صدر اوباما کے علاوہ امریکی سینیٹر راجر وکر کو بھیجے جانے والے خط پر ممفلز، ٹینیسی کی ڈاک مہر لگی ہوئی تھیں اور ان کی تحریروں میں کچھ مشابہت تھی۔

دونوں خطوط کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ ان میں انتہائی زہریلا کیمیاوی مواد ’ریسن‘ کی نشاندہی ہوئی۔ اس مواد کا ایک معمولی ذرہ بھی انتہائی ہلاکت خیز ہوتا ہے۔

تفتیش کاروں کے مطابق دونوں خطوط وائٹ ہاؤس اور سینیٹ میں ڈاک کی پڑتال کے دوران پکڑے گئے۔

2004ء میں بھی سینٹ کی ڈاک میں ایسے ہی کیمیاوی مواد والا خط موصول ہوا تھا جس کے بعد دفاتر کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا تھا۔

گیارہ ستمبر 2001ء کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد ڈاکخانوں، اخباری دفاتر اور امریکی کانگریس کے دفاتر میں زہریلے مادے اینتھریکس والے خطوط موصول ہوتے رہے ہیں۔

بعد ازاں ان کا تعلق ایک سرکاری سائنسدان سے معلوم ہوا جس نے 2008ء میں خود کو دوران تفتیش ہلاک کردیا تھا۔
XS
SM
MD
LG