واشنگٹن —
امریکہ اور بھارت کے اعلیٰ اہل کار چھ جولائی کو واشنگٹن میں حکمت عملی، سلامتی اور دفاع کے امور پر بات چیت کریں گے۔
’ٹو پلس ٹو‘ کے اس باہمی اجلاس میں امریکہ کی نمائندگی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جیمز میٹس کریں گے؛ جب کہ بھارت کی جانب سے اجلاس میں امور خارجہ کی بھارتی وزیر سشما سوراج اور وزیر دفاع نرملہ سیتارامن شریک ہوں گی۔
ایک بیان میں امریکی محکمہٴ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ’’اجلاس میں اسٹریٹجک، سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر دھیان مرتکز رہے گا، ایسے میں جب امریکہ اور بھارت کو مشترکہ عالمی چیلنجوں کا سامنا ہے‘‘۔