رسائی کے لنکس

ریو اولمپکس 2016 کا پہلا طلائی تمغہ امریکی نشانہ باز کے نام


انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے انھیں یہ تمغہ پیش کیا۔ 19 سالہ تھریشر پہلی مرتبہ اولمپکس میں شرکت کر رہی ہیں۔

امریکہ کی شوٹر گنی تھریشر خواتین کے ایئر رائفل شوٹنگ مقابلے میں فتح کے ساتھ ریو اولمپکس ایونٹ کا سب سے پہلا سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

انھوں نے ہفتہ کو ہونے والے شوٹنگ مقابلے میں دو سابق چیمپیئن چینی نشانہ باز خواتین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے انھیں یہ تمغہ پیش کیا۔ 19 سالہ تھریشر پہلی مرتبہ اولمپکس میں شرکت کر رہی ہیں۔

پاکستان کی طرف سے اس مقابلے میں شرکت کرنے والی پہلی خاتون شوٹر منہل سہیل اٹھائیسویں پوزیشن پر رہیں اور مقابلے سے باہر ہو گئیں۔ مجموعی طور پر 51 کھلاڑی اس مقابلے میں شریک تھیں۔

اولمپکس کے ہفتہ کو ہونے والے دیگر مقابلوں میں کئی نئے عالمی ریکارڈز بھی دیکھنے میں آئے۔

آسٹریلیا کی تیراکی ٹیم نے 400 میٹر کی فری سٹائل تیراکی کا مقابلہ تین منٹ 30.65 سیکنڈز میں جیت کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ امریکی تیراک اس میں چاندی کا تمغہ حاصل کر سکے۔

خواتین کی 400 میٹر کی انفرادی میڈلے تیراکی میں ہنگری کی کاٹینکا ہوسزو نے چار منٹ 26.36 سیکنڈز کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ امریکہ کی مایا ڈیراڈو صرف 2.72 سیکنڈز کے فرق سے چاندی کے تمغے کی حقدار قرار پائیں۔

پہلے روز مختلف مقابلوں کے بعد میڈل ٹیبل پر آسٹریلیا سونے کے دو اور کانسی کے ایک تمغے کے ساتھ پہلے، ہنگری دو سونے کے تمغوں کے ساتھ دوسرے جب کہ امریکہ ایک سونے اور چاندی کے چار تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

XS
SM
MD
LG