رسائی کے لنکس

ٹرمپ انتظامیہ کی ایران کے خلاف پابندیوں میں استثنیٰ کی تجدید


مائیک پومپیو
مائیک پومپیو

پیر کے روز ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے خلاف عائد بعض پابندیوں میں استثنیٰ کی تجدید کر دی ہے۔ روسی، یورپی اور چینی کمپنیوں کو اجازت حاصل ہوگی کہ وہ ایران کی سول ایٹمی سرگرمیوں میں اپنی موجودہ معاونت کو جاری رکھیں اور امریکہ ان کے خلاف تعزیرات نہیں لگائے گا۔

وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے توسیع کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف پابندیاں بدستور قائم رہیں گی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کا جاری رہنا نا قابل قبول ہے۔

اس معاملے کے واقف کار وزارت خارجہ کے سابق اور موجودہ اہل کاروں نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ پچھلے ہفتے وزیر خزانہ منوچن نے کرونا وائرس پر ایک بین الاقوامی مباحثے میں شرکت کے بعد یہ مشورہ دیا کہ استثنیٰ کو جاری رکھا جائے۔

پچھلے ہفتے امریکی انتظامیہ مزید 20 ایرانی افراد اور کمپنیوں پر پابندی عائد کر چکی ہے۔

امریکہ 2018ء میں ایران ایٹمی معاہدے سے باہر نکل آیا تھا۔ تاہم، ایران کے سول ایٹمی پروگرام میں تعاون کے سلسلے میں کچھ استثنیٰ دی تھی، جس کی آج تجدید کی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG