رسائی کے لنکس

امریکہ: چین پر خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام


امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل
امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل

چک ہیگل نے سنگاپور میں ہفتہ کو سالانہ شنگریلا مباحثے کے موقعہ پر دفاع کے عہدیداروں سے کہا کہ اگر عالمی نظم و ضبط کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو واشنگٹن ’’کوئی اور راستہ نہیں ڈھونڈے گا‘‘۔

امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنوبی بحیرہ چین کے علاقے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے اقدامات کر رہا ہے۔

سنگاپور میں ہفتہ کو سالانہ شنگریلا مباحثے کے موقعہ پر دفاع کے عہدیداروں سے کہا کہ کہ اگر عالمی نظم و ضبط کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو واشنگٹن ’’کوئی اور راستہ نہیں ڈھونڈے گا‘‘۔

انہوں نے بیجنگ پر الزام لگایا کہ وہ بحیرہ تک فلپائن کی رسائی کو محدود کررہا ہے۔

ہیگل نے کہا ہے جنوبی بحیرہ چین میں اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کے لیے چین یکطرفہ اور غیر مستحکم اقدامات کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تنازع سے متعلق دعوؤں پر واشنگٹن کسی ملک کی حمایت نہیں کرتا مگر کسی ریاست کی طرف سے ان دعوؤں کے حصول کے لیے خوف، دھمکی اور جبر کی مخالفت کی جائے گی۔

تھائی لینڈ سے متعلق مسٹر ہیگل نے فوجی حکومت پر زور دیا کہ وہ آزادی رائے پر قدغن کے خاتمے اور جلد انتخابات کروانے کے ساتھ ساتھ سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔

انہوں نے جاپان کی طرف سے علاقے میں سیکورٹی برقرار رکھنے کے منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا۔
XS
SM
MD
LG