امریکہ نے کہا ہےکہ اُسے امید ہے کہ بھارت برما کے فوجی لیڈر کی جانب سے نئی دہلی کے دورے کے وقت انسانی حقوق کے بارے میں اُنھیں ایک واضح پیغام دے گا۔
برما کے سینئر جنرل تھان شوائے سمیت ایک وفد توقع ہے کہ اگلے ہفتے ملاقات کے لیے بھارت میں ہوگا۔
امریکی محکمہٴ خارجہ کے ترجمان پی جے کراؤلی نے کہا کہ بھارت کو برما کے علم میں یہ بات لانی چاہیئے کہ اُسے اپنا طرزِ عمل درست کرنے کی ضرورت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ برما کی حکمراں فوجی حکومت کو یہ بتائے جانے کی ضرورت ہے کہ اُسے اپنی حزبِ اختلاف اور نسلی گروپوں کے ساتھ تعمیری انداز سے رابطہ کرنا چاہیئے۔
اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ برما پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خطے کو ہتھیاروں کی دوڑ کے خطرے سے بچائے۔
توقع ہے کہ مسٹر شِو اپنے دورے کے دوران بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ سےملاقات کریں گے۔
مقبول ترین
1