رسائی کے لنکس

برما امریکہ تعلقات چین کے لیے خطرہ نہیں : امریکی سفارت کار


برما امریکہ تعلقات چین کے لیے خطرہ نہیں : امریکی سفارت کار
برما امریکہ تعلقات چین کے لیے خطرہ نہیں : امریکی سفارت کار

برما کے لیے خصوصی امریکی سفارت کار نے کہاہے کہ جنوبی ایشیا میں واقع اس ملک کے ساتھ واشنگٹن کے بہتر ہوتے ہوئے تعلقات کو چین کے لیے ایک خطرے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

ڈیرک مچل نے بیجنگ کے اپنے دورے کے اختتام پر منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یہ ہرگز نہیں چاہتا کہ برما کے ساتھ اس کا تعاون چین اور برما کے درمیان موجود تعلقات پر منفی اثرات مرتب کرے۔

پچھلے ماہ امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے چین کا ایک تاریخ دورہ کیاتھا جس میں انہوں نے کہاتھا کہ اگر برما کی نئی حکومت نے سیاسی اصلاحات کی طرف اپنی پیش قدمی جاری رکھی تو امریکہ اس پر اپنی عائد کردہ پابندیاں اٹھانے پر غور کرسکتا ہے۔

برما میں کچھ عرصہ قبل طویل فوجی اقتدار کے بعد جمہوری حکومت قائم ہوئی ہے، جس میں سویلین نمائندوں کی تعداد برائے نام ہے۔

امریکی سفارت کار کے اس دورے کے موقع پر، سرکاری سرپرستی میں چلنے والے چین کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ چین کو مغرب کے ساتھ برما کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر کوئی اعتراض نہیں ہے مگر یہ تعلقات بیجنگ کے مفادات کی قیمت پر نہیں ہونے چاہیں۔

یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ برما میں امریکی وزیر خارجہ کے دورے کا مقصد چین کے اس دیرینہ اتحادی کے ساتھ امریکی مفادات کو متوازن بنانا ہے۔

XS
SM
MD
LG