واشنگٹن —
اقوام ِ متحدہ اور عرب لیگ کے ایلچی لخدر براہیمی علاقائی دورے کے اگلے پڑاؤ میں ایران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اگلے ماہ جینیوا میں شام کے حوالے سے بلائی جانے والی امن کانفرنس کے لیے ایران کی حمایت کے حصول کی کوشش کریں گے۔
لخدر براہیمی ہفتے کے روز ایران پہنچے۔
اپنے دورہ ِ ایران کے دوران لخدر براہیمی ایران کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔
لخدر براہیمی ایران کے وزیر ِ خارجہ محمد جاوید ظریف سے بھی ملاقات کریں گے جس میں اگلے ماہ جینیوا میں ہونے والی امن کانفرنس پر بات کی جائے گی۔
اس سے قبل اقوام ِ متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی ایلچی نے ایران پر اگلے ماہ ہونے والی کانفرنس ’جینیوا 2‘ میں حصہ لینے پر زور دیا تھا۔
جینیوا میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں شام میں ایک عبوری حکومت قائم کرنے اور شام میں انتخابات کی راہ ہموار کرنے پر زور دیا جائے گا۔
اس سے قبل ایران واضح کر چکا ہے کہ وہ شام کا مسئلہ سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
مارچ 2011ء سے شام میں جاری تنازعے میں اب تک ایک لاکھ سے زائد شامی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں شامی پناہ گزین اپنے گھروں سے در بدر ہو چکے ہیں۔