رسائی کے لنکس

برما: پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بن کی مون نے برما کی پارلیمنٹ کی نو منتخب لیڈر اور جمہوریت پسند راہنما کی جانب سے اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

مسٹر بن کی مون نے یہ بیان منگل کے روز نوبیل ا نعام یافتہ راہنما کے ساتھ برما کے صنعتی مرکز رنگون میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران دیا۔

پیرکے روز آنگ ساں سوچی اور ان کی حزب اختلاف کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے اعلان کیاتھا کہ وہ پارلیمنٹ کے رکن کے طورپر اپنا حلف اٹھانے کے لیے بدھ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

سوچی کی جماعت این ایل ڈی نے حلف میں شامل کچھ الفاظ پر اعتراض کیا تھا جن میں آئین کی حفاظت کا ذکر ہے ۔

اس حلف نامے کا مسودہ سابق فوجی حکمرانوں نے تیار کیا تھا اور اس وقت بھی برما کی پارلیمنٹ کی ایک چوتھائی نشستیں غیر منتخب فوجی عہدے داروں پر مشتمل ہیں۔

XS
SM
MD
LG