رسائی کے لنکس

ترک فوج نے سات کرد باغیوں کو ہلاک کردیا


ترک فوج نے سات کرد باغیوں کو ہلاک کردیا
ترک فوج نے سات کرد باغیوں کو ہلاک کردیا

ترک فورسز نے جنوب مشرقی ترکی کے علاقے میں جھڑپوں کے دوران سات کرد باغیوں کو ہلاک کردیا ۔

سیکیورٹی فورسز اور میڈ یا کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز تقریباً ایک ہزار فوجیوں نے ، جنہیں ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل تھی، علیحدگی پسند کرد باغیوں کے خلاف ایک کارروائی شروع کی۔

خبروں کے مطابق پانچ کرد عسکریت پسند جمعرات کو ہلاک کیے گئے، جب کہ دو کرد بدھ کے روز ہونے والی لڑائیوں میں مارے گئے۔

علیحدگی پسند کرد نتظیم’ کردش ورکرز پارٹی یا پی کےکے نے فروری میں دھمکی دی تھی کہ وہ فائر بندی کے اس یک طرفہ معاہدے کو ختم کردے گی، جو اس نے اگست میں ترکی کے ساتھ کیا تھا۔

کرد تنظیم 1984ء سے اپنی خود مختاری کے لیے لڑ رہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 40 ہزار سے زیادہ افراد ہلا ک ہوچکے ہیں۔

ترک حکام اور کرد کمیونیٹز کے درمیان ، حکومت کی جانب سے 12 کرد نواز امیدواروں کو جون کے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے سے انکار کےبعد سے کشیدگی میں اضافہ ہورہاہے ۔

پرتشدد مظاہروں کے حکومت نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے 12 میں سے سات امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی تھی۔

XS
SM
MD
LG