رسائی کے لنکس

کیلی فورنیا: ریل ٹرک تصادم، 50 مسافر زخمی


حادثے میں ٹرک جل کر تباہ ہوگیا، جبکہ ٹرین کی تین ڈبل ٹیکر مسافر بوگیاں الٹ گئں اور دو پیٹری سے اتر گئیں

جنوبی کیلی فورنیا میں لاس انجلس جانے والی میٹرو لنک ٹرین اور ٹرک میں تصادم کے بعد بوگیاں الٹنے سے 50 مسافر زخمی ہوگئے، جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

منگل کی علی الصبح پیش آنے والے اس حادثے میں ملوث ٹرک کا ڈرائیور حادثے کی جگہ سے کوئی دو میل دور سے پکڑا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنے حواس میں نہیں تھا۔

حادثے میں ٹرک جل کر تباہ ہوگیا، جبکہ ٹرین کی تین ڈبل ٹیکر مسافر بوگیاں الٹ گئں اور دو پیٹری سے اتر گئیں۔

ونچرا کاونٹی کے اسسٹنٹ پولیس چیف، جسن بنیز کے مطابق اریزونا سے تعلق رکھنے والے اس 54 سالہ ڈرائیور کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ لیکن، حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کہیں یہ حادثہ مجرمانہ حرکت تو نہیں۔

ٹرین حادثہ صبح پانچ بجکر 44 منٹ پر پیش آیا۔

میڑولنک ترجمان جیف لاسٹرین کا کہنا ہے کہ ریل کار میں سیفٹی فیچر موجود تھا جس کی بنا پر تصادم کے نقصانات کم ہوئے۔

اُن کے الفاظ میں، میرا خیال ہے کہ ہم محتاط انداز سے کہہ سکتے ہیں کہ ٹیکنالوجی نے کام دیکھایا۔ اس نے یقینی طور پر نقصانات کو کم سے کم کیا ہے۔ ورنہ یہ نہایت سنیگن تصادم ہوسکتا تھا، اس کے بغیر یہ بہت بدترین حادثہ ہوتا۔

یہ ٹرین حادثہ نیویارک میں پیش آنے والے ٹرین حادثے کے ٹھیک تین ہفتے بعد پیش ایا، جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے اور جو امریکہ میں اس دہائی کا بدترین ٹرین حادثہ تھا۔

ونچورا کاونٹی ایمرجنسی میڈیکل سروس کے منتظم، اسٹیف کورل کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 50 مسافروں میں سے 28 کو مقامی اسپتال میں طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے رکن، سم والٹس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ٹرین ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے گا، کہ وہ درست طور پر کام کررہا تھا کہ نہیں۔

XS
SM
MD
LG