رسائی کے لنکس

نیویارک: ریل گاڑی اور جیپ میں تصادم، سات ہلاک


جیپ ریلوے لائن پار کرتے ہوئے یہاں پھنس گئی اور تصادم کے بعد یہ کافی دور تک ریل گاڑی کے ساتھ رپٹتی چلی گئی جس سے دونوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

امریکہ میں ریل گاڑی اور جیپ میں تصادم سے کم ازکم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ منگل کو دیر گئے نیویارک کے قریب اس وقت پیش آیا جب نیویارک سے وازک نامی ایک چھوٹے قصبے کو جانے والی میٹرو-نارتھ ریل روڈ ٹرین پٹڑی پر پھنس جانے والی ایک جیپ سے جا ٹکرائی۔

حکام کا کہنا ہے کہ جیپ ریلوے لائن پار کرتے ہوئے یہاں پھنس گئی اور تصادم کے بعد یہ کافی دور تک ریل گاڑی کے ساتھ رپٹتی چلی گئی جس سے دونوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے صحافیوں کو بتایا کہ جیپ کا ڈرائیور اور اس میں سوار دیگر چھ افراد ہلاک ہوئے جب کہ ریل گاڑی کے کم ازکم ایک درجن مسافروں کو زخم آئے۔

میٹرو-نارتھ ریل روڈ کمپنی کی ریل گاڑیوں کو حالیہ برسوں میں متعدد حادثات کا سامنا کرنا پڑا جس میں 2013ء میں پیش آنے والے ایک واقعے میں ریل گاڑی پٹڑی سے اتر گئی تھی اور اس میں کم ازکم چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

گزشتہ سال نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں اس ریل لائن کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس روٹ پر لاکھوں مسافر روزانہ نیویارک اور کونکٹیکٹ کے درمیان سفر کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG