رسائی کے لنکس

جمعے کا چاند سیاہ چاند ہوگا


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

جمعے کے رات آپ روشن کی بجائے سیاہ چاند کو طلوع ہوتے ہوئے دیکھیں گے

سیاہ چاند کچھ لوگوں کے لیے بدشگونی کی علامت ہوسکتا ہے، لیکن یہ مکمل طور پر معمول کاچاند ہوگا اور اس کے طلوع ہونے سےدنیا ختم نہیں ہوگی جیسا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے۔

ایک سیاہ چاند قمری مہینے کا محض دوسرا نیا چاند ہوتا ہے ، یا گہری رنگت کا چاند ہوتا ہے ۔ اس کی رنگت اتنی گہری ہوتی ہے کہ وہ بنیادی طور پر نظر ہی نہیں آئے گا کیونکہ وہ سورج کی روشنی سے منور نہیں ہوتا، خاص طور پر مغربی نصف کرہ ارض میں۔

موسمیات کی پیش گوئیوں کی ایک غیر سرکاری چینل کے مطابق جب آپ چاند نہیں دیکھ پاتے تو وہ ستاروں بھری ایک شاندار رات ہوتی ہے۔

سیاہ چاند عموما طوع نہیں ہوتے اور اس طرح کے واقعات خال خال ہی ہوتے ہیں۔ پچھلی بار سیاہ چاند مارچ 2014 میں دیکھا گیا تھا۔

سیاہ چاند مغربی نصف کرہ ارض میں نصف شب 12 بج کر 11 منٹ (UTC) پر شروع ہو گا۔

مشرقی نصف کرہ ارض پر رہنے والے اسے نہیں دیکھ سکیں گے ، تاہم انہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہیں یہ موقع بعد میں مل جائے گا۔

لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق سیاہ چاند کی اصطلاح کو نہ تو سائنس دان قبول کرتے ہیں اور نہ ہی فلکیات اور خلاء سے متعلق امریکی ادارہ ناسا۔

XS
SM
MD
LG