رسائی کے لنکس

ٹیلر سوئفٹ کا نیا اعزاز، 2019 کی سب سے مشہور گلوکارہ قرار


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

امریکہ کی پاپ سپر اسٹار گلوگارہ ٹیلر سوئفٹ ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ وہ دنیا بھر میں سال 2019 کی سب سے کامیاب گلوکارہ قرار پائی ہیں۔

گزشتہ سال انہیں دنیا میں سب سے زیادہ سنا گیا۔ اس سال ریلیز ہونے والی ان کی البم 'لووَر' نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کیے۔ یہ البم دنیا میں سب سے زیادہ خریدا اور پسند کیا گیا۔

اسی کامیابی کے نتیجے میں وہ 'سیلنگ میوزک آرٹسٹ فور 2019' کی فہرست میں اپنا نام پہلی پوزیشن پر درج کرانے میں کامیاب رہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق انہیں یہ اعزاز دینے والے ریکارڈنگ انڈسٹری گروپ 'آئی ایف پی آئی' نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹیلر سوئفٹ کی البم 'لووَر' کی میگا ہٹ کامیابی کا ہی نتیجہ ہے جس نے کوریا کے پاپ سینشین 'بی ٹی ایس' سمیت بہت سے کامیاب المبز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ دوسرا موقع ہے کہ جب 30 سالہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے عالمی سطح پر فروخت ہونے والے گانوں یا موسیقی کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پہلی مرتبہ 2014 میں ان کی پہلی میوزک البم 1989 نے بھی فروخت کا عالمی ریکارڈ توڑا تھا۔ 'لووَر' ٹیلر سوئفٹ کا مارکیٹ میں آنے والا ساتواں البم ہے۔

ٹیلر کے بعد سال 2019 کے لیے جس گلوکار نے دوسری پوزیشن لی ہے وہ برطانوی گلوکار اور نغمہ نگار ایڈ شیران ہیں جب کہ ریپر پوسٹ میلون کا تیسرا اور نوعمر گلوکارہ بلی آئلش کا چوتھا نمبر ہے۔ بلی نے رواں سال جنوری میں گریمی ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

جنوبی کوریا کے مشہور بینڈ 'بی ٹی ایس' نے ساتویں اور آخری پوزیشن حاصل کی ہے۔

XS
SM
MD
LG