رسائی کے لنکس

بل بورڈ کے سرِ فہرست 10 فنکاروں میں ٹیلر سوئفٹ بھی شامل


بل بورڈ کے آل ٹائم 10 سرفہرست فنکاروں میں نام آنا ایک ایسا اعزازہے جو ابھی تک صرف چند ہی گلوکاروں کو حاصل ہوسکا ہے۔
بل بورڈ کے آل ٹائم 10 سرفہرست فنکاروں میں نام آنا ایک ایسا اعزازہے جو ابھی تک صرف چند ہی گلوکاروں کو حاصل ہوسکا ہے۔

امریکی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ کا نام بل بورڈ کے 10 سرفہرست گلوکاروں شامل ہو گیا ہے۔ وہ مائیکل جیکسن جیسے سپر اسٹار سے صرف ایک نمبر پیچھے ہیں۔

بل بورڈ چارٹس پر یوں تو ہر ہفتے متعدد نام اوپر نیچے ہوتے ہیں۔ شہرت کے لحاظ سے ایلبمز کی ترتیب بھی تبدیل ہوتی رہتی ہ۔ لیکن بہت کم فنکار ایسے ہیں جن کے نام بل بورڈ کے 10 سرفہرست ناموں میں شامل ہوتے ہیں۔

ٹیلر سوئفٹ — فائل فوٹو
ٹیلر سوئفٹ — فائل فوٹو

مشہور گلوکار مائیکل جیکسن میگا سنگر ہونے کے باوجود بل بورڈ کی فہرست پر ساتویں نمبر پر ہیں جب کہ ٹیلر سوئفٹ کا نام آٹھویں نمبر پر درج کیا گیا ہے۔

بل بورڈ کے آل ٹائم 10 سپر اسٹارز میں نام آنا ایک ایسا اعزازہے جو ابھی تک صرف چند ہی گلوکاروں کو حاصل ہو سکا ہے۔

ان کے اس کارنامے پر یہ اطلاعات بھی گردش میں ہیں کہ شاید ہی کوئی حالیہ پاپ سنسیشن اس چارٹ میں اپنا نام درج کرا سکے۔

فہرست میں مائیکل جیکسن کا درجہ ٹیلر سوئفٹ سے بس ایک نمبر اور پر ہے— فائل فوٹو
فہرست میں مائیکل جیکسن کا درجہ ٹیلر سوئفٹ سے بس ایک نمبر اور پر ہے— فائل فوٹو

ٹیلر سوئفٹ کا نام آٹھوہں نمبر پر درج ہے جبکہ مائیکل جیکسن ساتویں نمبر پر ہیں۔ اس لحاظ سے بھی ٹیلر خوش نصیب ہیں کہ ان کا نام مائیکل جیکسن کے صرف ایک نمبر بعد ہے۔

فہرست میں نویں نمبر پر اسٹیو ونڈر ہیں۔ ٹیلر صرف 15 سالہ فنی کیرئیر میں بل بورڈ کی آل ٹائم ٹاپ آرٹسٹ فہرست میں شامل ہونے والی پہلی شخصیت بھی ہیں ورنہ بہت سے فنکاروں کو اس فہرست میں نام درج کراتے کراتے عرصہ گزر جاتا ہے۔

فہرست میں ایک نام ایسا بھی ہے جو طویل عرصے سے اس مقام پر جما ہوا ہے۔ وہ ہیں مایہ کیری۔

بل بورڈ نے اپنی 125 ویں سالگرہ کے موقع پر 125 سر فہرست آل ٹائم فنکاروں کی لسٹ جاری کی ہے۔

اس لسٹ کے باقی نام ابھی سامنے آنا باقی ہیں تاہم اپنے پرستاروں کی دلچسپی اور اشتیاق کو بڑھانے کے لیے ابھی صرف ٹاپ ٹین کا اعلان کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG