رسائی کے لنکس

ٹیلر سوئفٹ 'وومن آف دی ڈیکیڈ' قرار


پچھلے ہی ہفتے انہیں بل بورڈ نے اپنے 10 سرفہرست فنکاروں میں شامل کیا تھا جبکہ اب بل بورڈ نے انہیں 2010 کی دہائی کی سب سے کامیاب خاتون قرار دیا ہے — فائل فوٹو
پچھلے ہی ہفتے انہیں بل بورڈ نے اپنے 10 سرفہرست فنکاروں میں شامل کیا تھا جبکہ اب بل بورڈ نے انہیں 2010 کی دہائی کی سب سے کامیاب خاتون قرار دیا ہے — فائل فوٹو

ان دنوں کامیاب امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو ایک کے بعد ایک ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔

ابھی پچھلے ہی ہفتے انہیں بل بورڈ نے اپنے 10 سرفہرست فنکاروں میں شامل کیا تھا جبکہ اب بل بورڈ نے انہیں 'وومن آف دی ڈیکیڈ' یعنی 2010 کی دہائی کی سب سے کامیاب خاتون قرار دیا ہے۔

بل بورڈ کی جانب سے 'وومن آف دی ڈیکیڈ ایوارڈ' پہلی بار دیا جا رہا ہے۔

وہ یہ ایوارڈ رواں سال 12 دسمبر کو لاس اینجلس میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں وصول کریں گی۔ یہ تقریب موسیقی کے شعبے میں کام کرنے والی خواتین کے اعزاز میں رکھی گئی ہے۔

بل بورڈ کی ویب سائٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اس سے قبل بھی کئی اہم ایوارڈز اور اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں۔

گزشتہ 10 برس کے دوران ان کے پانچ البمز بل بورڈ کے 200 بہترین البمز کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہ چکے ہیں۔

وہ دو مرتبہ 'وومن آف دی ایئر' کے ایوارڈز بھی حاصل کر چکی ہیں۔

انہیں موسیقی کی تعلیم، خواندگی کے پروگرام، کینسر سے متعلق تحقیق اور آفات سے تحفظ کے لیے کام کرنے پر بھی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG