رسائی کے لنکس

افغانستان: فضائی حملے میں دو طالبان کمانڈر ہلاک


طالبان
طالبان

منگل کے روز نیٹو نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک ملا حضرت تھا جس پر اگست 2008ء میں نیٹو کےفوجیوں پر گھات لگا کر کیے جانے والے حملے کا سرغنہ ہونے کا شبہ تھا۔

افغانستان میں نیٹو نے کہاہے کہ ملک کے مشرقی حصے میں کیے جانے والے فضاؤں حملوں میں طالبان کے دو سینیئر راہنما ہلاک ہوگئے ہیں۔

منگل کے روز نیٹو نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک ملا حضرت تھا جس پر اگست 2008ء میں نیٹو کےفوجیوں پر گھات لگا کر کیے جانے والے حملے کا سرغنہ ہونے کا شبہ تھا۔ کابل کے جنوب میں واقع وادی ازبن کے اس حملے میں 10 فرانسیسی فوجی ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے تھے۔

فرانسیسی ، امریکی اور افغان فوجیوں نے بعد ازاں وہاں ایک بڑا حملہ کرکے طالبان سے ان کا وہ مضبوط ٹھکانہ چھین کر مقامی سیکیورٹی فورسز کے سپرد کردیاتھا۔

نیٹو کا کہناہے کہ ملا حضرت اور اس کے ایک ساتھی شاکر کو اتوار کے روز صوبے نغمان میں ایک فضائی کارروائی کے دوران ہلاک کردیا گیا۔

نیٹو کے مطابق ملاحضرت کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ حالیہ مہینوں میں کابل میں خود کش بمباروں سمیت اتحادی اور افغان افواج کے خلاف کئی حملے اس کے حکم پر کیے گئے تھے۔

نیٹو کا یہ بھی کہناہے کہ طالبان کے اس سینیئر کمانڈر کے پاکستانی طالبان سے بھی رابطے تھے۔

اتحادی افواج کا کہناہے کہ اس کے فضائی حملے سے کسی شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
XS
SM
MD
LG