رسائی کے لنکس

افغانستان: پرتشدد حملوں میں آٹھ ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے مطابق مغربی صوبہ ہرات کے ضلع خشکی کوہنا میں خودکش بمبار نے دکان میں داخل ہونے والے ایک پولیس افسر کا پیچھا کرتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

افغانستان میں منگل کو ہونے والے خودکش بم دھماکے میں پولیس کے ایک کمانڈر سمیت پانچ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق مغربی صوبہ ہرات کے ضلع خشکی کوہنا میں خودکش بمبار نے دکان میں داخل ہونے والے ایک پولیس افسر کا پیچھا کرتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ہلاک ہونے والوں میں یہ پولیس افسر اور دیگر عام شہری شامل ہیں۔

فوری طور پر کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان شدت پسند ملک میں اتحادی و مقامی سکیورٹی فورسز پر ایسے حملے کرتے آئے ہیں۔

دریں اثناء اتحادی افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بگرام کے ہوائی اڈے پر داغے جانے والے راکٹوں سے تین افغان پولیس اہلکار ہلاک اور دو غیر ملکی فوجی زخمی ہو گئے۔

بیان کے مطابق پیر کو رات گئے نامعلوم سمت سے چار راکٹ داغے گئے جس کی زد میں فضائی اڈے پر کھڑے اتحادی افواج کے ہیلی کاپٹر کو شدید نقصان پہنچا۔

ہلاک و زخمی ہونے والے اہلکار ہیلی کاپٹرمیں موجود تھے۔
XS
SM
MD
LG