رسائی کے لنکس

امریکی شہری جنوبی سوڈان کے سفر میں احتیاط برتیں


جنوبی سوڈان کو ہفتہ کے روز ایک آزاد ملک کا درجہ حاصل ہوا۔
جنوبی سوڈان کو ہفتہ کے روز ایک آزاد ملک کا درجہ حاصل ہوا۔

امریکہ نے اپنے شہریوں کو حال ہی میں آزادی حاصل کرنے والے ملک جنوبی سوڈان کے سفر سے متعلق خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

جنوبی سوڈان میں امریکی سفارت خانے نے امریکیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان سرحدی علاقوں کا رخ نا کریں کیوں کہ وہاں دونوں ملکوں کی افواج کی حامی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ہیں۔ ان جھڑپوں کے علاوہ سوڈان کی فضائیہ نے ’یونٹی‘ اور ’جنوبی کوردوفان‘ ریاستوں کے سرحدی علاقوں میں بمباری بھی کی ہے۔

امریکی سفارت خانے نے جنوبی سوڈان کے تمام علاقوں میں تشدد کے واقعات سے متعلق انتباہ بھی جاری کیا ہے، جس کے مطابق ملک میں باغیوں کے کم از کم سات گروہ سرگرم ہیں جن کی سرکاری افواج سے وقتاً فوقتاً لڑائی ہوتی رہتی ہے۔

سفارت خانے کا کہنا ہے کہ جنوبی سوڈان کی حکومت دارالخلافے جوبا کو چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں جرائم کی روک تھام کے حوالے سے محدود صلاحیت رکھتی ہے، اور ان علاقوں میں پرتشدد جرائم کا خطرہ انتہائی زیادہ ہے۔

جنوبی سوڈان کو ہفتہ کے روز ایک آزاد ملک کا درجہ حاصل ہوا تھا۔ جنوری میں ہونے والے ریفرنڈم میں رائے دہندگان کی اکثریت نے ایک الگ ریاست کے حق میں ووٹ ڈالے تھے۔

اس سے قبل سوڈان کے دونوں حصوں میں 21 برس تک خانہ جنگی جاری رہی جس کا اختتام 2005ء میں ہوا۔

XS
SM
MD
LG