رسائی کے لنکس

سابق جرمن اولمپئین آئی او سی کے سربراہ منتخب


فائل
فائل

وہ 1976ء کے عالمی کھیلوں میں شمشیر زنی کےچمپیئن بنے، جب کہ وہ جرمنی کی ’اولمپک اسپورٹس کنفیڈریشن‘ کے بانی صدر رہ چکے ہیں، جس کے ارکان کی تعداد دو کروڑ 80لاکھ سے زیادہ ہے

جرمنی کے ایک سابق اولمپئن، ٹامس باغ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ وہ بیلجئیم کے یاک روگ کی جگہ لیں گے جو 12برس تک اس منصب پر فائز رہنے کے بعد سبک دوش ہوگئی ہیں۔

مقابلہ میں پانچ امیدوار تھے، اور انتخاب کے بعد وہ اس 119برس پرانی تنظیم کے نویں صدر بن گئے ہیں۔

ایوری برونڈیج، جو ایک امریکی تھے اور 1952ء سے 1972ء تک تنظیم کے سربراہ رہے، باقی تمام صدور کا تعلق یورپ سے رہا ہے۔

باغ 1976ء کے عالمی کھیلوں میں شمشیر زنی کےچمپیئن بنے، جب کہ وہ جرمنی کی ’اولمپک اسپورٹس کنفیڈریشن‘ کے بانی صدر رہ چکے ہیں، جس کے ارکان کی تعداد دو کروڑ 80لاکھ سے زیادہ ہے۔

تنظیم کی ضابطٴکار سے متعلق کمیشن کے سربراہ کے طور پر، وہ سبک دوش ہونے والے صدر کی طرف سے انسداد منشیات کے لیے سخت تدابیر کی غرض سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے روح رواں رہ چکے ہیں۔

گذشتہ ہفتے، ارجینٹنا کے شہر بیونس آئرس میں ہونے والے تنظیم کے ایک اجلاس میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے 2020ء کے عالمی کھیل ٹوکیو میں منعقد کرانے اور پہلوانی کے کھیل کو پھر سے شامل کرنےکے حق میں فیصلہ دیا۔
XS
SM
MD
LG