واشنگٹن —
جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 34 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
جنوبی افریقہ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 34 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل کرلی ہے۔
اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو فتح کے لیے 344 رنز کا مشکل ہدف دیا تھا۔
پاکستان نے ٹاس جیت میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 343 رنز بنائے تھے۔
جوابا ً پاکستان کی پوری ٹیم 1ء48 اوور میں 309 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔
پاکستان کی اننگز کی خاص بات سابق کپتان شاہد آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ رہی جنہوں 48 گیندوں پر 88 رنز بنائے اور پاکستان کو ہدف کے قریب پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 15 کے مجموعی سکور پر ناصر جمشید کی گری جو دس رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔
ٹی ٹونٹی کے کپتان محمد حفیظ اور کامران اکمل نے اسکور کو آگے بڑھایا لیکن کامران اکمل 30 رنز بنا کر 97 کے مجموعی سکور پر آوٹ ہوگئے اور محمد حفیظ بھی 111 کے مجموعی سکور پر 57 رنز بنا کو پویلین لوٹ گئے۔
یونس خان 19، کپتان مصباح الحق 28 اور شعیب ملک صرف 4 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ جس کی وجہ سے پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہوئی۔
بوم بوم آفریدی نے طویل عرصہ بعد ایک بار پھر جارحانہ کھیل پیش کیا اور صرف 48 گیندوں پر 88 رنز بنا ڈالے جس میں سات چھکے اور پانچ چوکے بھی شامل تھے۔
شاہد آفریدی کے آوٹ ہونے کے بعد وہاب ریاض نے ٹیم کو جیت کی قریب لے جانے کی بھرپور کوشش کی لیکن دوسری جانب سے سعید اجمل 8 اور پھر جنید خان 9 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔
پاکستان کے آوٹ ہونے والے آخری بلے باز وہاب ریاض تھے انھوں نے 45 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے لونوابو ٹسوٹسوب اور ریان مک لارین نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ ڈیل اسٹین، کلین ویلٹ اور مک لارین نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا تو کھیل کے آغاز ہی میں 42 کے مجموعی اسکور پر اس کی دو وکٹیں گر چکی تھیں۔
لیکن بعد میں ہاشم آملہ اور اے بی ڈیولیئرز نے شاندار اننگز کھیل کر مخالف ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔ دونوں نے بالترتیب 122 اور 128 رنز اسکور کیے۔
ان دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 238 رنز اسکور کر کے ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
اس سے قبل 1999ء میں کینیا کے خلاف بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈریوڈ کے درمیان 237 رنز کی شراکت ہوئی تھی اور وہ ناٹ آٓؤٹ رہے تھے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عرفان اور وہاب ریاض نے دو، دو اور سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہاشم آملہ اور اے بی ڈیولیئرز کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
جنوبی افریقہ کو آج کے میچ میں فتح کے بعد پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ چوتھا میچ جمعرات کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔