رسائی کے لنکس

تیسرا ون ڈے: پاکستان کو 344 رنز کا مشکل ہدف


جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور اے بی ڈویلیئرز نے بالترتیب 122 اور 128 رنز کی شاندار انفرادی اننگز کھیلی۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو فتح کے لیے 344 رنز کا ایک مشکل ہدف دیا۔

اتوار کو پاکستان نے ٹاس جیت میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 343 رنز بنائے۔

کھیل کے آغاز ہی میں 42 کے مجموعی اسکور پر جنوبی افریقہ کی دو وکٹیں گر چکی تھیں لیکن بعد میں ہاشم آملہ اور اے بی ڈیولیئرز نے شاندار اننگز کھیل کر مخالف ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔ دونوں نے بالترتیب 122 اور 128 رنز اسکور کیے۔

ان دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 238 رنز اسکور کر کے ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

اس سے قبل 1999ء میں کینیا کے خلاف بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈریوڈ کے درمیان 237 رنز کی شراکت ہوئی تھی اور وہ ناٹ آٓؤٹ رہے تھے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عرفان اور وہاب ریاض نے دو، دو اور سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ، ایک سے برابر ہے۔
XS
SM
MD
LG