رسائی کے لنکس

امریکہ: ایبولا مریض سے رابطے میں آنے والوں کا طبی معائنہ


صحت سے متعلق حکام دوسرے افراد کے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کر رہے ہیں، جِن سے یہ شخص تعلق میں رہا ہو، جو لائبیریا کے شہری ہیں، اور جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ امریکہ کے پہلے فرد ہیں جنھیں ایبولہ مرض لاحق ہوا ہے

ٹیکساس کے گورنر کا کہنا ہے کہ ایبولہ کے مریض کا اسکول جانے والی عمر کے کچھ بچوں سے رابطہ رہ چکا ہے، جنھیں ڈیلاس شہر کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

گورنر رِک پیری نے کہا ہے کہ اِن بچوں میں ایبولہ کی علامات سے متعلق تشخیص کی جارہی ہے، اور یہ کہ صحت سے متعلق حکام دوسرے افراد کے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کر رہے ہیں، جِن سے یہ شخص تعلق میں رہا ہو، جو لائبیریا کے شہری ہیں، اور جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ امریکہ کے پہلے فرد ہیں جنھیں ایبولہ مرض لاحق ہوا ہے۔

اسٹینلی گایے، ریاست ِٹیکساس میں ڈیلاس فورٹ ورتھ کے علاقے میں ’لائبرین کمیونٹی ایسو سی ایشن‘ کے سربراہ ہیں۔

اُنھوں نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا ہے کہ اُن کی تنظیم نے لائبیریا کے مقامی تارکین وطن سے کہا ہے کہ وہ مرض کے کنٹرول کے امریکی مراکز سے رابطے میں آئیں، اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اُنھیں اس مہلک وائرس کا طبی معائنہ ہونا چاہیئے۔

گایے کے بقول، ’کوئی بھی شخص جو ایبولہ کے اس مریض سے تعلق میں آیا ہو، ہم اُنھیں یہی مشورہ دیں گے کہ وہ فوری طور پر طبی مراکز اور اسپتال سے رابطے میں آئیں، تاکہ اُن کا معائنہ ہوسکے، اُن کے ٹیسٹ کیے جائیں۔ اُنھیں شرمانے کی قطعی ضرورت نہیں‘۔

گائے نہ کہا کہ اُن کی تنظیم ٹیکسٹ اور اِی میل کے ذریعے، یہی پیغام لائبیریائی تارکین وطن کو بھیج رہے ہیں۔

یہ مریض جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، اتوار کے روز سے ڈیلاس کے ٹیکساس ’ہیلتھ پریسبٹرین اسپتال‘ کے علیحدہ وارڈ میں داخل ہیں۔

مارک لیسٹر ’ٹیکساس ہیلتھ رسورسز‘ میں منتظم ہیں۔ اُنھوں نے بدھ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس مریض کی حالت ’تشویش ناک لیکن مستحکم ہے‘۔

XS
SM
MD
LG