رسائی کے لنکس

ایبولہ کے تجرباتی ویکسین کی انسانوں پر آزمائش


فائل
فائل

برطانوی ادویات ساز کمپنی، ’گلیکسو سمتھ کلائین‘ نے جمعرات کو بتایا کہ یہ تجرباتی ویکسین ستمبر کے وسط میں برطانیہ اور امریکہ کے صحت مند رضاکاروں پر آزمائی جائے گی اور پھر گیمبیا اور مالی کے افراد کو یہ دی جائے گی

ایبولہ وائرس کے تجرباتی ویکسین کے پُراثر ہونے کی آزمائش کے کام کو تیز کیا جا رہا ہے، یعنی ہفتوں کے اندر اندر اس کا انسانوں پر تجربہ شروع ہوجائے گا۔

ایک برطانوی ادویات ساز کمپنی، ’گلیکسو سمتھ کلائین‘ نے جمعرات کو بتایا کہ یہ تجرباتی ویکسین ستمبر کے وسط میں برطانیہ اور امریکہ کے صحت مند رضاکاروں پر آزمائی جائے گی اور پھر گیمبیا اور مالی کے افراد کو یہ دی جائے گی۔

’گلیکسو سمتھ کلائین‘ امریکہ کے قومی صحت کے ادارے کے ساتھ مل کر برطانیہ میں قائم طبی فلاحی ادارے، ’ویلکم ٹرسٹ‘ ویکسین کے تجربات کے لیے فنڈ فراہم کر رہا ہے۔

گلیکسو سمتھ کلائین کا کہنا ہے کہ اس ویکسین کی مدد سے ایبولہ کا ’زائرے‘ کے نسل کے وائرس سے محفوظ رہا جاسکے گا، جو مغربی افریقہ میں پھیل رہا ہے۔


کمپنی نے کہا ہے کہ ایسے میں جب کلینیکل تجربات کا آغاز ہونے والا ہے، وہ اس ویکسین کے 10000 ڈوز بنانے کا کام بھی شروع کرنے والے ہیں، اور کامیابی کی صورت میں یہ ویکسین فوری طور پر دستیاب ہوجائے گی۔

مغربی افریقہ میں پھیلنے والی ایبولہ وائرس کی بیماری کے باعث اب تک کم از کم 1552 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG