رسائی کے لنکس

ایتھوپیا اورصومالی افواج کی الشباب سے جھڑپیں


ایتھوپیا اورصومالی افواج کی الشباب سے جھڑپیں
ایتھوپیا اورصومالی افواج کی الشباب سے جھڑپیں

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا اور صومالیہ کی سرکاری افواج اور القاعدہ سے منسلک شدت پسند تنظیم 'الشباب' کے جنگجووں کےدرمیان جنوب مغربی صومالیہ میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔

وائس آف امریکہ کی صومالی سروس کے مطابق جھڑپیں منگل کو لق اور بردال نامی قصبات کے درمیان واقع ایک گاؤں میں ہوئیں۔

بردال کاقصہ بیدووا نامی شہر سے 60 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے جو ایک زمانے میں 'الشباب' کا مضبوط گڑھ رہا ہے اور بعد ازاں یہ شہر صومالیہ کی عبوری وفاقی حکومت کا مرکز بھی رہا ہے۔

منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صومالیہ کے نائب وزیرِاعظم نے تصدیق کی کہ صومالی اور ایتھوپین فوجی دستے بیدووا کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں اور ان کے بقول چند روز میں علاقے کا قبضہ سنبھال لیں گے۔

یاد رہے کہ صومالی حکومت نے گزشتہ روز 'الشباب' کو کمزور کرنے اور مزید علاقوں کو "محفوظ" بنانے کے لیے کاروائی میں شدت لانے کا اعلان کیا تھا۔

صومالی حکومت کی افواج نے ایتھوپیا، کینیا اور افریقی یونین کے فوجی دستوں کی مدد سے حالیہ مہینوں کے دوران 'الشباب' کو دارالحکومت موگادیشو اور وسطی قصبے بلیدوین سمیت کئی علاقوں سے باہر دھکیل دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG