رسائی کے لنکس

صومالیہ: امریکی نژاد جہادی کو جان کا خطرہ


صومالیہ میں مقیم ایک امریکی نژاد جہادی نے انٹرنیٹ پر جاری کی جانے والی اپنی ایک ویڈیو میں کہاہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ عسکریت پسند تنظیم الشباب سے تعلق رکھنے والے ان کے ساتھی اختلاف رائے کے باعث انہیں ہلاک کرسکتے ہیں۔

جنوبی امریکی ریاست الباما میں پروان چڑھنے والے عمر حمامی ، جو اب ابومنصور الامریکی کے نام سے جانے جاتے ہیں، اس ویڈیو میں ایک کالے پرچم کے سامنے سیاہ قبا اور سفید سکارف پہنے ہوئے دکھائی دیے۔

انگریزی اور عربی زبانوں کی ملی جلی اپنی تقریر میں حمامی نے کہا کہ انہیں شرعی قوانین اور اسٹرٹیجی کے معاملات پر الشباب کے اپنے جہادی ساتھیوں سے اختلافات کے باعث اپنی جان کا خطرہ ہے۔

حمامی ایک امریکی شہری ہیں جن پر 2007ء اور 2009ء میں ریاست الباما میں دہشت گردی سے متعلق وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا۔

ان پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے صومالیہ میں قائم عسکریت پسند تنظیم الشباب میں شمولیت کے لیے، جسے واشنگٹن ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے، امریکہ چھوڑ دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG